21 جون پونچھ ڈویژن میں پہیہ و شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ

65

انجمن تاجران پونچھ ڈویژن نے بجلی بلات میں ظالمانہ ٹیکسز و بلا جواز لوڈ شیڈنگ کیخلاف۔آٹے کی سبسڈی میں اضافے.پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہ ملنے کے خلاف پونچھ ڈویژن میں آج مورخہ 21 جون بروز بدھ کو مکمل شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن حافظ طارق کے مطابق 21 جون کو باغ.ریڑہ.دھیرکوٹ.ہاڑی گہل.راولاکوٹ.حویلی و عباس پور پلندری میں دکانیں مکمل بند ہوگی جبکہ پہیہ جام ہڑتال کے دورانایمبولینسز.سکول وین وغیرہ کو نہیں روکا جائے گا.

ہڑتال کا مقصد غریب و سفید پوش طبقہ کو ریلیف کی فراہمی ہے اس لئے عوام تاجران و ٹرانسپورٹرز ملکر کامیاب کریں ہڑتال کسی فرد واحد ادارے یا کسی پارٹی کیخلاف نہیں بلکہ غریب عوام کے حقوق کی جنگ ھے جسے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے لڑنا اور جیتنا ہوگاآزاد کشمیر کے عوام بالعموم اور پونچھ ڈویژن کے عوام بالخصوص اس وقت سول سپلائی آٹے کیلئے ذلیل ہو رہے ہیں حکومت نے جو سبسڈی دے رکھی ہے. اس سے محض مافیاء و ذخیرہ اندوز فلور ملز مالکان کیساتھ ملی بھگت سے فائدہ اٹھاا رہے ہیں.

رہی سہی کسر محکمہ خوراک کے اہلکاران نکال دیتے ہیں غریب طبقہ دو وقت کے نوالہ کیلئے ترس رہا ہے اسی طرح محکمہ برقیات ریاستی اداروں میں سفید ہاتھی بن چکا ہے عوام کو بجلی کی فراہمی ہو یا بلات کا اجراء دونوں امور میں عوام کو چونا لگایا جا ہا ہے اس شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے جہاں عوام عاجز آچکے ہیں وہاں بجلی بلات میں غیر قانونی و ظالمانہ ٹیکسز لگا کر غریب عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا گیا عوام پہلے ہی مصنوعی مہنگائی و لوٹ مار سے تنگ ہیں حالیہ عرصہ میں دو مرتبہ پٹرولیم قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود لانگ و لوکل روٹس پر کرایہ جات میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور نہ ہی عوام کو ثمرات مل سکے 21جون کو پونچھ ڈویژن کے غیور عوام اپنے حقوق کیلئے نکلیں اور ظالم خکمرانوں لٹیرے اداروں سے اپنا حق چھین لیں ورنہ تمہاری نسلیں مظلوم و محکوم بن کر یونہی دست سوال کرتی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں