اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،سٹیٹ ویوز)اسکواڈرن لیڈر سید سبطین اختر گردیزی پاکستان ایئر فورس میں ونگ کمانڈر کے عہدے پر پروموٹ ۔ سید سبطین اختر کا تعلق آزادکشمیر کے گاؤں موہری فرمان شاہ (گہل سیداں) سے ہے اور وہ برگیڈیر ریٹائرڈ سید اختر حسین شاہ کے فرزند ہیں.سید سبطین اختر ایئر فورس میں (JF-17 Thunder Rider) کے فرائض سر انجام دے رہے تھے جسکے بعد انکو ونگ کمانڈر کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا۔
سید سبطین اختر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ 27 فروری 2019 مشن کا حصّہ بھی رہ چکے ہیں۔ سید سبطین اختر کا شمار پاکستان کے ٹاپ ایروبیٹکس پائلٹس میں ہوتا ہے اور اس سے پہلے وہ 17-JF پر تیئس مارچ ،پیرس ایئر شو،چودہ اگست ،دوبئی ایئر شواور بحرین ایئر شو سمیت دیگر ایئر شوز میں اپنے ایروبیٹکس کرتب دکھا کر اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔
27 فروری 2019 مشن کا حصّہ رہنے والے اسکواڈرن لیڈر سید سبطین اختر گردیزی پاکستان ایئر فورس میں ونگ کمانڈر کے عہدے پر پروموٹ
44