مظفرآباد:دریائے نیلم میں‌کود جانے والی خاتون کو بے رحم موجوں سے ریسکیو کرنے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں‌تقریب کا انعقاد

61

مظفر آباد(سٹیٹ ویوز)ایس ایس پی مظفرآباد مرزا زاہد حسین نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دریا کی بے رحم موجوں میں کود کر نیلم پُل سے چھلانگ لگانے والی عورت کو زندہ باہر نکالنے والے نوجوان پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں ایک اعلی تقریب کا انعقادssp آفس مظفرآباد میں کیا۔تقریب میں ایس پی صاحب سپیشل برانچ، ڈی ایس پی صاحبان ، انجمن تاجران کے صدر شوکت نواز میر اور پولیس آفسیران نے شرکت کی۔اس موقع پر دریائے دونوں جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اور اُن کے جذبات کو سراہا گیا، نقد انعامات تعریفی اسناد شیلڈ سے نوازا گیا۔یاد رہے آج ایک خاتون نے خودکشی کی نیت سے دریائے نیلم میں‌چھلانگ لگادی تھی .اس خاتون کو ڈوبتے ہوئے دیکھنے کے لیے عوام کا جم غفیر دریائے کے کنارے کھڑا تھا جس کو دیکھ کر یہ دونوں پولیس اہلکار وہاں رکے اور خاتون کو ڈوبتا دیکھ کر فورا دریا میں‌چھلانگ لگادی اور خاتو ن کو بحفاظت دریا سے باہر نکال لایا.جس کے بعد سول سوسائٹی کی طرف سے ئی مطالبہ زور پکٹر رہا تھا کہ اعلی پولیس آفیسران ان پولیس اہلکاروں کی بہادری کو دیکھتے ہوئے ان کو انعاما ت سے نوازیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں