پاکستان کشمیریوں کے ایمان کا حصہ، موجودہ آزادحکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی، حقوق کیلئے ریاست گیر عوامی مہم سمیت ہر فورم پر جائیں گے، سردار تنویر الیاس خان

94

راولاکوٹ(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر و مرکزی رہنماء استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان نے یوم قرارداد الحاق پاکستان کی مناسبت سے راولاکوٹ میں منعقدہ تاریخ ساز عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی، منتخب اسمبلی ممبران جنہوں نے وزیر اعظم کو ووٹ دیا انکی بے توقیری کی جارہی، بلدیاتی حکومتوں کو بیوروکریسی اور ممبران اسمبلی کے رحم و کرم پر چھوڑنا عوام کے ووٹ کی توہین ہے،بلدیاتی ممبران کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورمز پر تحریک چلائیں گے۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ ریاست پر نظرے جمائے بیٹھا ہے،کشمیریوں نے 19 جولائی 1947 کو الحاق پاکستان کی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کے ساتھ اپنی منزل کا تعین کر دیا تھا۔ آج ہم اپنے اکابرین کے عہد کی تجدید کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کا ایمان ہے ۔ہم پاکستان کا حصہ ہیں اور پورے جموں کشمیر کا الحاق پاکستان کیساتھ ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور انکے ساتھیوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا جو فیصلہ کیا تھا ہم اپنی قیادت کے اس بروقت فیصلے اور اس پر قایم رہنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پونچھ کی دھرتی کے ہمارے عظیم آباو اجداد نے آزادی کیلئے قربانیاں دیں۔ یہ خطہ تحریک آزادی کیلئے آن اور شان ہے۔ ہمارے اجداد نے اپنی کھالیں کھنچوائی لیکن آزادی پر کمپرومائز نہیں کیا۔ ہمیں اپنے خطے کی غیرت اور حمیت پر مان اور آن ہے۔،آزادکشمیر کی عزت اور وقاذ پر کبھی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ بطور وزیراعظم ہم نے وہ تاریخی کام کیے جو 30 سال میں کوئی نہ کر سکا۔ پونچھ کے نوجوانوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ ایل او سی کے پار قریانیاں دینے والوں کو سے امیدیں ہیں ہم انکی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ ہماری آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کا قصور ہے کہ ہم آر پار کا احساس نہیں کرتے وہاں کے لوگ مسلسل قربانیاں دے رہے ہماری سیاسی قیادت نے مہاجرین کشمیریوں کا خیال نہیں کرتی بلکہ یہ لوگ ذاتی جائیدادیں بنانے پر وقت گزارتے ہیں۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے۔ڈھائی ماہ تک کابینہ نہیں بنی اور وزراء کو محکمے تک نہ دئیے گئے۔ یہ سیدھی سیدھی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں تین دہائیوں بعد صاف و شفاف بلدیاتی الیکشن منعقد کرائے۔ عوام کے منتخب نمائندوں کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ان کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ اقتدار کرنا عوامی حکومت کا حق ہے۔ حکومت کو پیغام دیتا ہوں کہ بلدیاتی نمائندوں کو مالی اور ترقیاتی اختیارات دیں ورنہ ریاست میں انکے حقوق کیلئے ہر محاذ پر تحریک چلائیں گے۔ ان نمائندوں کیلئے وزیراعظم پاکستان کے پاس جانے کو تیار ہوں۔ آزادکشمیر اپنے وسائل سے فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ دھرنا مظاہرین کا بجلی بارے مطالبات درست ہیں، 7 ہزار برقیات ملازمین مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔ آزادکشمیر میں سیگریٹ مافیا ٹیکس نہیں دیتا ان کے خلاف تحقیقات کیں تو ہوشرباء انکشافات ہوئے وہ بھی سامنے لاوں گا۔ کمشنر انکم ٹیکس خود کہتا ہے کہ میں کراچی تک حصہ دیتا ہوں۔ راولاکوٹ کے خطے نے ہمیشہ عزت دی تمام لوگوں کا مشکور ہوں۔ آپ کے خلوص کا مشکور ہوں۔ ہمیشہ آپ کی خدمت کرتا رہوں گا۔ جلسہ گاہ میں سابق معاون خصوصی سردار امتیاز خان نے جلسہ گاہ میں قرار داد پیش کی جس میں غازی ملت سردار ابراہیم خان، سردار غلام حیدر جنڈالوی ،سید علی گیلانی سمیت کشمیریوں کی تمام جید قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ سردار ابراہیم خان کے گھر جس قرارداد کی منظوری دی گئی یہ اجتماع اس قرارداد کی توثیق دیتا ہے۔ جلسہ عام کی صدارت سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی علی شان سونی نے کی اور خطاب بھی کیا۔ ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب،سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سردار احمد صغیر خان،سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سردار افنان نواز خان،سابق چئیرمین پی ڈی اے سردار ارشد نیازی ، مئیر باغ سردار قیوم بیگ سمیت دیگر بھی سٹیج پر موجود تھے۔

سردار تنویر الیاس خان کے استقبال اور جلسے کی جھلکیاں

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر، مرکزی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان کا راولاکوٹ میں یوم قرارداد الحاق پاکستان جلسہ میں ہزاروں افراد نے تاریخ ساز استقبال کیا۔ سردار تنویر الیاس خان صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ پہنچے تو نعروں کی گونج اور پھولوں کی برسات کیساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں مرد و خواتین نے” تیری آس میری آس۔ قائد کشمیر تنویر الیاس” اور “وزیراعظم تنویر الیاس” کے نعرے بازی کیساتھ سردار تنویر الیاس خان کو خوش آمدید کہا۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے استقبال کے لیے ٹائیں پل ڈھلکوٹ کے مقام پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا،مرد و خواتین کی ایک کثیر تعداد نے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے،فلک شگاف نعروں سے رہبر کشمیر کو خوش آمدید کہا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا ٹائیں پل ڈھلکوٹ کے مقام پر کوآرڈینیٹر برائے خواتین ہمراہ سابق وزیراعظم جویریہ ظفر کیانی کی قیادت میں سینکڑوں خواتین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے استقبال کیا۔ سابق چئیرمین زکوٰۃ حلقہ ۵ طفیل احمد، سابق ڈیوٹی آفیسر وزیراعظم سیکرٹریٹ مقصود عباسی، مولانا عبید قادری، طارق جوش، سابق سٹاف آفیسر ہمراہ وزیراعظم صدام نسیم کی قیادت میں بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے اپنے محبوب قائد کا فلک شگاف نعروں سے والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے مختصر خطاب میں شرکائے استقبالیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

جلسہ گاہ میں فن کاروں نے ملی نغمے اور ترانے پیش کرتے ہوئے شرکائے جلسہ کو گرمائے رکھا

یوم قرارداد پاکستان کے سلسلہ میں راولاکوٹ میں منعقدہ تاریخ ساز جلسہ عام میں ملک کے معروف گلوکار ساحر علی بگا اور کشمیر کے ممتاز گلوکار ذوہیب زمان نے اپنی بہترین پرفارمنس دی اور پاکستان اور کشمیر کی ترانے اور ملی نغمے پیش کیے۔ ساحر علی بگا کی پرفارمنس کے دوران ہزاروں شرکاء جلسہ نے کشمیری و پاکستانی جھنڈے لہرا کر پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ساحر علی بگا نے کشمیر اور پاکستان کے نعرے لگائے جس پر پنڈال سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی آوازیں گونج اٹھی۔

سابق چیئرمین پی ڈی سردار ارشد نیازی پی ٹی آئی چھوڑ کر سردار تنویر الیاس کے سیاسی ساتھی بن گئے

یوم قرارداد الحاق پاکستان کے راولاکوٹ جلسہ میں سابق چئیرمین پی ڈی اے سردار ارشد نیازی خان نے اپنے کونسلرز اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہو کر سردار تنویر الیاس خان کیساتھ سیاست کرنے کا اعلان کر دیا۔ سردار ارشد نیازی خان نے سردار تنویر الیاس خان کو راولاکوٹ کے شہری حلقے سے الیکشن لڑنے کی جلسہ عام میں دعوت بھی دی۔سردار ارشد نیازی نے اپنے خطاب میں آزادکشمیر کی اعلیِ عدلیہ کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ ہماری کسی ادارے سے محاذ آرای نہیں ہے ، ہم عدالتوں کی طرف میرٹ پر فیصلے کیلیے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں