مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) نوجوان صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ینگ جرنلسٹ فورم نے ریاست بھر میں تنظیم سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ، ینگ جرنلسٹ فورم کے صدر سردار نعیم چغتائی نے پہلے مرحلے میں کوٹلی کا دورے کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس کوٹلی میں تنظیم سازی کے سلسلہ میں نوجوان صحافیوں کے وفود سے ملاقات کی ، خبر رہے کے ینگ جرنلسٹ فورم گزشتہ ایک عرصہ سے نوجوان صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتے ہوئے ورکنگ جرنلسٹ کے حقوق اور دور حاضر کے صحافتی امور پر کام کر رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق ینگ جرنلسٹ فورم نے ریاست بھر میں تنظیم سازی کے حوالا سے کام کا آغاز کر دیا ہے جس کے لئے ینگ جرنلسٹ فورم کے صدر سردار نعیم چغتائی اور ان کی ٹیم نے کوٹلی سے تنظیم سازی کے سلسلہ میں ینگ صحافیوں کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے باقاعدہ تنظیم سازی کا آغاز کیا اور تنظیم سازی کا یہ عمل ریاست کے تمام اضلاع میں جاری بھی رہے گا #