50 برس بعد لائبریری سے لی گئی کتاب لوٹا دی گئی

123

ورجینیا: امریکا میں ایک لائبریری سے لی گئی کتاب 50 برس بعد واپس لوٹا دی گئی۔امریکی ریاست ورجینیا کی ایک لائبریری سے 50 برس قبل نکلوائی گئی والٹ وٹمینز کی کتاب ’لیوز آف گراس‘ واپس لوٹا دی گئی۔

ایپومیٹوکس ریجنل لائبریری سٹم کا کہنا تھا کہ یہ کتاب ایک پیٹرن نے حال ہی میں واپس کی اور لائبریری کے مہتمم اتنے عرصے بعد یہ کتاب ملنے کے بعد حیران رہ گئے۔

لائبریری سسٹم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ 1974 میں نکلوائی گئی یہ کتاب 50 برس بعد لوٹائی گئی ہے۔ تاہم، تاخیر سے لوٹائے جانے پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔لائبریری کی جانب سے کہا گیا کہ جس کتاب کو 3 جون 1974 کو لوٹایا جانا تھا، اس کی تاخیر سے واپسی مبہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں