تحریر : سردار امتیازخان سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر
مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ وابستگی کا بے مثال مظاہرہ 14 اگست 2024 صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ “جلسہ” ہم ہیں پاکستان ” ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی .سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مقبول عوامی لیڈر سردار تنویر الیاس خان غازیوں اور شہیدوں کے حقیقی وارث اور اپنے اسلاف کی نظریاتی اساس کے محافظ و پہرے دار بن کر سامنے آ گئے .
پاکستان کی دفاعی فصیل آزاد ریاست جموں وکشمیر کے اندر پیدا ہونے والے نظریاتی و فکری انتشار کی بیخ کنی کرنے اور نوجوان نسل کی درست سمت میں بہتر رہنمائی کرنے پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان خراج تحسین کے مستحق ہیں.19 جولائی 1947 آبی گزرگاہ سری نگر میں بانی آزاد کشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان رح کے گھر پاس ہونے والی تاریخی قرارداد الحاق پاکستان کے دن کو ہر سال 19 جولائی یوم الحاق پاکستان کے طور پر پوری ریاست میں یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جاتا ہے.
اس دن کی مناسبت سے پچھلے سال 19 جولائی 2023 کو سابق وزیراعظم آزاد کشمیر جناب سردار تنویر الیاس خان نے صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ میں راولاکوٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کردی اس دن کی خاص بات 19 جولائی تاریخی قرارداد الحاق پاکستان کے تسلسل میں پاس کی جانے والی سابق وزیراعظم جناب سردار تنویر الیاس خان کی تاریخی قرارداد “ہم ہیں پاکستان” تھی ہزاروں لاکھوں کے مجمع نے قرارداد کی تائید و توثیق کی سردار تنویر کی قرارداد ہم ہیں پاکستان پیش کرنے کا اعزاز مجھے حاصل ہوا جو کہ میرے لئے ایک بڑے ہی اعزاز کی بات ہے مجھے اس پر بجا طور پر فخر ہے.
سردار تنویر کی قرارداد ہم ہیں پاکستان تکمیل پاکستان کی طرف پہلا عملی قدم ہے پاکستان کے جس کی خاطر ہمارے عظیم اسلاف نے آزاد کشمیر کے چپے چپے کو اپنے لہو سے سینچا اپنی متاع عزیز جانوں کی قربانیاں دیں اور آج بھی مقبوضہ وادی کے نوجوان اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں ، آزاد کشمیر جو کے قدرتی طور پر پاکستان کی دفاعی فصیل ہے آزاد کشمیر کے عوام کی مملکت پاکستان کے ساتھ محبت و وابستگی لازوال ہے آزاد کشمیر کے عوام بائی چوائس پاکستانی ہیں اور پاکستان کیساتھ محبت کرتے ہیں پاکستان کی عظیم فوج کو اپنا محافظ اور نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور فوج کیساتھ بےپناہ محبت رکھتے ہیں .
آزاد کشمیر کے اندر ہونے والے حالیہ واقعات اور بنیادی حقوق کے لئے آواز اٹھانے والوں کی تحریک کو کچھ سازی عناصر نے بڑی چالاکی کیساتھ پاکستان مخالف تحریک کے طور پر پیش کیا ہندوستان کا میڈیا اس میں پیش پیش رہا بھارت کے جو کوئی موقع ہاتھ سے جانے ہی نہیں دیتا اور آزاد کشمیر پر بری نظریں جمائے بیٹھا ہے کے مکروہ عزائم کی تکمیل کے راستے کی سب سے بڑی دیوار پاک فوج ہے اور آزاد کشمیر کے عوام کی اپنی فوج کیساتھ محبت و وابستگی بھارت کے راستے کی سب سے بڑی دیوار ہے بھارت بیرون ممالک بیٹھے ہوئے کچھ عناصر کے ذریعے آزاد کشمیر کے اندر نظریاتی و فکری انتشار برپا کرنے کی کوشش کرتا رہا بدقسمتی سے آزاد کشمیر میں حالیہ عرصے میں ہونے والے کچھ واقعات نے کچھ غلط فیصلوں کے نتیجے میں آزاد کشمیر کے اندر اضطراب پیدا ہوا .
جس کا پورا پورا فاہدہ اٹھاتے ہوئے سازشی عناصر نے انتشار و افتراق پیدا کرنے کی کوشش کی آزاد کشمیر میں عوام نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی روک دی حکومتی عملداری تقریباً ختم ہو کر رہ گئی ہماری نظریاتی اساس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا حکومت حکومتی وزراء آزاد کشمیر کی سیاسی لیڈر شپ سب کو جیسے سانپ سونگھ گیا سب منظر سے غائب ہو گئے آزاد کشمیر کے مخصوص حالات میں کسی کو بھی باہر نکلنے کی جرت نہ ہوئی اور ایک مرتبہ پھر سردار تنویر الیاس خان نے یہ بیڑا اٹھایا سر زمین پونچھ راولاکوٹ جسے حالیہ عوامی تحریک کا مرکز سمجھا جاتا ہے کے اندر ایک بار پھر سردار تنویر الیاس خان نے جلسے کا اعلان کردیا اور اس بار قرارداد الحاق پاکستان کے تسلسل میں پاس کی جانے والی سردار تنویر کی قرارداد ہم ہیں پاکستان کی تجدید کرنا تھا لیکن 19 جولائی کے روز یوم عاشورہ کی وجہ سے جلسے کی تاریخ 14 اگست یوم پاکستان رکھی گئی.
سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے جلسے کے اعلان کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں ایک نئی بحث چھڑ گئی کے آزاد کشمیر کے مخصوص حالات میں راولاکوٹ جیسی جگہ پر جلسے کا اعلان بہت بڑا رسک ہے جلسہ ناکام ہو جائے گا وغیرہ وغیرہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کیا لیکن پھر چشم فلک نے دیکھا کے 14 اگست کو سردار تنویر الیاس خان نے ایک مرتبہ پھر صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ میں اپنے ہی جلسے کا ریکارڈ توڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کردی کیل تا بھمبھر پورے آزاد کشمیر اور پاکستان مقیم مہاجرین جموں وکشمیر سے نوجوانوں بزرگوں خواتین اور بچوں نے اس جلسے میں شرکت کی راولاکوٹ میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی پونچھ حلقہ نمبر 5 سے سردار احمد صغیر کی قیادت میں نوجوانوں کا ایک جم غفیر باہر نکل آیا باغ پلندری راولاکوٹ کے نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم اٹھا کر سردار تنویر کی قرارداد ہم ہیں پاکستان کی تجدید کی بھمبھر سے چوہدری علی شان سونی کی قیادت میں آنے والے قافلے نے بھی خوب رنگ بھرا اور مظفرآباد جہلم ویلی اور نیلم کے نوجوانوں نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستانیت کا خوب اظہار کیا .
اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے ایک مرتبہ پھر قائدِ اعظم محمد علی جناح کے قول کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کو دوہراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کے وہ تکمیل پاکستان کی اس تحریک کو جاری و ساری رکھیں گے جلسے میں ایک مرتبہ پھر قرارداد پیش کرنے کا اعزاز مجھے حاصل ہوا 5 قراردادیں پیش کیں جسے عوامی اجتماع نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ پاک فوج کے شہداء اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کے اعتراف میں قرارداد منظور کی گئی۔ اجتماع نے سردار تنویر الیاس خان کی ریاستی بقاء کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے ، میرٹ کی بحالی ، فلاح و بہبود کیلئے مثالی کام کرنے ،32 سال بعد بلدیاتی انتخابات کرانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔ اجتماع نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، 5 اگست 2019 کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی مذمت کی گئی
اجتماع نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی پیش بہا تحریکی، سیاسی و حکومتی خدمات پر انہیں عقیدت پیش کیا۔ اجتماع نے غازی ملت کے گھر واقع سرینگر میں قرارداد الحاق پاکستان کی منظوری کے فیصلے کی بھی بھرپور حمایت و تائید کی۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قراداد منظور کی گئی۔ حریت کانفرنس کے تمام دھڑوں کو کشمیریوں کی نمائندہ تنظیم قرار دیتے ہوئے انکی قیادت پر مکمل اعتماد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں تمام حریت قیادت کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
سردار تنویر الیاس خان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے سیاسی لاء عمل کہ حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار کلیتاً جناب سردار تنویر الیاس خان کو تفویض کرنے کی قرارداد بھی اجتماع سے منظور کروائی گئی،راولاکوٹ کا جلسہ ہر اعتبار سے کامیاب و تاریخی جلسہ تھا آزاد کشمیر کی جملہ سیاسی قیادت عوام الناس تجزیہ کاروں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے سردار تنویر کے راولاکوٹ جلسے کو ایک کامیاب جلسہ قرار دیا ہے میں اپنے قائد سردار تنویر الیاس خان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں سردار تنویر کو متنازعہ عدالتی فیصلے کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا پالیسی سازوں کے بعض تکلیف دہ اقدامات کے باوجود سردار تنویر نے حب الوطنی کا دامن اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور پاکستانیت کا ، ایک مشکل ترین وقت میں.
جہاں سب کے پر جلتے تھے سردار تنویر الیاس خان نے سبز ہلالی پرچم کو تھاما اور آزاد کشمیر سے نظریاتی و فکری انتشار کا خاتمہ کر کے رکھ دیا پاکستان کے جید صحافی و تجزیہ نگار کالمسٹ محترم مجیب الرحمٰن شامی صاحب نے کچھ عرصہ پہلے سردار تنویر الیاس خان کو بجا طور پر سیاستدانوں کے لئے رول ماڈل قرار دیا تھا سردار تنویر نے اقتدار جانے کے غم میں اپنے اداروں پر چڑھائی نہیں کی انتشار کا حصہ نہیں بنے ایک ذمہ دار اور محب وطن لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں آزاد کشمیر کے عوام سردار تنویر کو اپنی آس و امید کا محور و مرکز سمجھتے ہیں .
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان آزاد آزاد کشمیر کی نظریاتی و فکری اساس کے محافظ اپنے عظیم اسلاف کی جدوجہد کے وارث ہونے کیساتھ ساتھ جدید ترقی کے مہمار ایک وژنری لیڈر کے طور پر بھی ابھرے ہیں عوام سردار تنویر کو وزیراعظم دہکھنا چاہتے ہیں اور سردار تنویر کا عزم ہے کے وہ آزاد کشمیر کے عوام کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر ضرور کھڑا کریں گے آزاد کشمیر بدلے گا انشاء اللہ