تحریر:اظہر اعجاز
آزاد کشمیر نیشنل فٹبال چیمپئن شپ، شمسی سٹیڈیم، باغ، اس موقع پر راقم سابق چئیرمین فٹبال ایسوسی ایشن، اسسٹنٹ کمشنر باغ جناب سردار علی صیاد الزمان صاحب اور ان کی ساری ٹیم کو یہ بھرپور اور کامیاب ایونٹ کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی قیادت میں یہ یکے بعد دیگرے منعقد ایونٹ اپنی مثال آپ ہیں، اور بطور چیئرمین انہوں نے آزاد کشمیر بھر کے فٹبال گراونڈز کو فعال کیا، اور میچوں کو نیشنل لیول تک پہنچایا۔ وزارت سپورٹس آزاد کشمیر اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو بھی ایسی سرگرمیوں میں دلچسپی لینے پر تعریف پیش کرتا ہوں۔ حکومت سے درخواست ہے کہ سپورٹس اور سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے.یہ چمپئن شپ /فٹبال میچ اپنی نوعیت کی ایک غیر معمولی اور زبردست سرگرم میچ تھا جس نے آزاد کشمیر بھر کے نوجوان فٹبالرز کو ہی انگیج نہیں کیا بلکہ پونچھ ڈویژن کے وہ تمام نوجوان جو ایک عرصے سے آزادکشمیر میں طوفان بدتمیزی اور ناامیدی کی بھینٹ چڑھے تھے انکے لئے یہ ایک خوشگوار موقع تھا جسے سب نے انجوائے بھی کیا اور بہترین کنٹریبیوشن بھی دیا اس سارے مثبت عمل کا سہرا جناب سردار علی صیاد الزمان کو جاتا ہے جو حال ہی میں بطور اسسٹنٹ کمشنر باغ تعینات ہوئے ہیں.
علی صیاد الزمان اس سے پہلے آل آزاد کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بھی رہ چکے ہیں اور ایک زبردست فٹبالرز بھی رہے ہیں انہوں نے ایک زبردست ٹیم تیار کی اور آزاد کشمیر بھر میں فٹبال کو ایک نئی روح بخشی ہے جس پر انکو خراج تحسین پیش کرنا بنتا ہے.یہ عین اس وقت میچ کھیلا گیا جب آزاد کشمیر کے نوجوان گراونڈ چھوڑ کر روڈ پر اچکے تھے اور کھیل کو بھول چکے تھے لیکن علی صیاد الزمان کی ویثنری سوچ و فکر کی عکاس ہے کہ انہوں نے فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا اور ساتھ ہی اختتامی لمحات میں ایک ایسی سرگرمی نوجوانان باغ کے لیے رکھی جس سے نوجوان کے جذبات کو چارج ملے.آپ نے ایک بہترین میوزیکل نائٹ کا انعقاد بھی کیا جس میں مولائے کائنات حضرت علی رضی اللہ کا کلام اور منقبت اہل علی بھی پیش کی گئی جسے ادبی رنگ بھی دیا گیا اس سارے پروگرام میں آزاد کشمیر کے منسٹرز اعلی بیوروکریسی سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود رہی جو کہ ایک مایوسی ناامیدی کا جمود ٹوٹنےکا مترادف ہے