انسٹی ٹیوٹ آف پیس و ڈیویلپمنٹ انسپاڈ نے یسین ملک، سید شبیر احمد شاہ ودیگر اسیر رہنماؤں کو کو فوری علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا

98

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)امن و انسانی حقوق کی معروف این جی او انسٹی ٹیوٹ آف پیس و ڈیویلپمنٹ انسپاڈ نے نامور کشمیری رہنماؤں یسین ملک، سید شبیر احمد شاہ، فاروق احمد ڈار اور سیدہ آسیہ اندرابی جو فرضی و جعلی مقدمات میں کئی سالوں سے جیلوں میں قید ہیں کو فوری علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کشمیری رہنماؤں کی زندگی بچانے کے لئے اقوام متحدہ، او آئی سی یورپی یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے فوری اقدام اٹھانے کی پرزور اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں انسپاڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو عدالت کے ذریعے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔کشمیری رہنما یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق 28 جنوری کو یاسین ملک کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔جو سراسر ناانصافی اور ظلم ہے۔

انسپاڈ نے کہا ہے کہ یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، فاروق احمد ڈار اور دیگر کشمیری قیادت نے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کی ہے- کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے اپنی جانیں داؤ پر لگا رکھی ہیں ان کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ان کے موثر علاج معالجہ اور فوری رہائی کے لئے عالمی اداروں اور تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

معروف تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کشمیری قاہدین کے فوری علاج معالجہ اور فرضی مقدمات سے رہائی کے لیے آواز بلند کریں۔ ماورائے عدالت جواز بنا کر پہلے بھی کئی اہم کشمیری قاہدین کو سزائیں دی گئی ہیں جو عالمی قانون و تقاضوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی ہے جس کا قطعا کوئی جواز نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں