انفارمیشن ٹیکنالوجی اج کے دور کی ضرورت

99

تحریر:ثمینہ عامر
ہم پاکستان میں مختلف شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سہارے ترقی کر رہے ہیں ہمارے ملک میں کمپیوٹر کی تعلیم کے ذریعے بچوں میں یہ صلاحیت پیدا کی جا رہی ہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو تیز کر سکے .

اب ہمارے ہاتھوں میں موجود موبائل فون سے دو لوگوں سے رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ اس کے ذریعہ ہم ساری دنیا سے رابطے میں ہیں تعلیمی اور تعمیراتی کاموں سے لے کر موسم کے حالات کھیل کے میدان مواصلاتی سیاروں اور ستاروں کی نقل و حرکت تک کے علم کی غرض سے اس ٹیکنالوجی سے مدد لی جا رہی ہے .

شاید ہی دنیا میں زندگی کا کوئی شعبہ ایسا ہو جس پر اس ٹیکنالوجی نے کام نہ لیا ہو اب یہ ہماری زندگی کا لازمی حصہ ہے جس کے بغیر ہم دنیا میں ترقی کا کوئی زینہ طے نہیں کر سکتے ججی ٹیکنالوجی وہ دروازہ ہے جو طلبہ کو جدید دنیا سے جوڑتا ہے.

تحقیق مطالعہ لکھائی حساب ڈیزائن اور رابطے ہر شعبہ کمپیوٹر کی بدولت روشن اور اسان ہوا ہے ایک طالب علم جب کمپیوٹر کی مہارت حاصل کرتا ہے تو اس کے ذہن میں نت نئے خیالات نئی تخلیقی صلاحیتیں اور وسیع تر سوچ کا پیمانہ بدل جاتا ہے اور زندگی دن بدن ترقی کرتی چلی جاتی ہے نوجوان نسل ترقی کریں گے تو ہمارا ملک ترقی کرے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں