اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر اسمبلی خواجہ فاروق احمد اسلام آباد پولیس کٰے غیر قانونی اقدامات پر سردار تنویر الیاس خان کیساتھ کھڑے ہوگئے

120

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ان کے نجی جھگڑے میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے چار دیواری پھلانگ کر گرفتارکرنے کے عمل کی شدید مذمت کی،بعد ازاں عدالت سے رہائی کے بعد کئی گھنٹے تھانہ مارگلہ میں حبس بے جا میں رکھنے اور پھر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کے اقدام کی بھی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بجا طورپر اس کا نوٹس لیا ہے،سردار تنویر الیاس خان سے سیاسی اختلاف ہوسکتے ہیں لیکن اسلام آباد پولیس نے جس طرح چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرکے انہیں گرفتار کیا ہے،تحریک انصاف ایسی کسی پولیس گردی کی حمایت نہیں کرسکتی۔سردار تنویر الیاس خان کو فوری رہا کیا جائے ان کیخلاف کسی کو شکایت ہے تو پولیس کو فریق نہیں بننا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں