باغ :رفاہی تنظیم “خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن” کے زیر اہتمام کمیونٹی ویلفیئر آرگنائزیشن اسلام آباد کے تعاون سے یونین کونسل ناڑ شیر علی خان میں‌ فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد

109

باغ+مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)آزادکشمیر کے ضلع باغ تحصیل ریڑہ یونین کونسل ناڑ شیر علی خان کے نواحی علاقے بی ایچ یو لوہار بیلہ میں رفاہی تنظیم “خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن” کے زیر اہتمام کمیونٹی ویلفیئر آرگنایزیشن اسلام آباد کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد، مریضوں کی کتیر تعداد نے فری میڈیکل کمیپ میں مختلف بیماریوں کا معاینہ ماہر ڈاکٹروں سے کروایا اور مفت ادویات بھی حاصل کیں، مفت طبی کیمپ میں زیادہ تعداد بچے، بزرگ اور خواتین شامل تھی جنکو معدے، بلڈ پریشر، شوگر، الرجی، نمونیا معدے اور دانتوں کے مسائل تھے، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم میں گائنی،میڈیکل اسپیشلسٹ، ودیگر ماہرین شامل تھے .

ٹیم میں لیڈی ڈاکٹر محترمہ بانو، ڈاکٹر موبین ٹی ایچ یو ریڑھہ ڈاکٹر مبین۔ الف اور ایل ایچ وی یی ایچ یو ڈھلی کینز فاطمہ شامل تھی جنہوں نے مریضوں کا تسلی بخش معاینہ کیا اور فری میڈیسن دی اور ساتھ بہترین ہدایات مشورے بھی دیئے یونین ناڑ شیر علی خان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا میڈیکل کمیپ تھا جس میں وافر مقدار میں میڈیسن دی گئی اور 310 مریضوں کا فری چیک اپ علاقہ میں ہوا خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن نے یہ پہلا میڈیکل کمیپ تھا ،اس موقع پر کیمپ آنے والی خواتین خصوصا بزرگوں نے چیئرپرسن کے زیڈ کے فاؤنڈیشن محترمہ خدیجہ زرین خان کا شکریہ ادا کیا اور انکی درازی عمر ،فاونڈیشن کی ترقی کے لئے دعا کی اور کہا کے زیڈ کے فاؤنڈیشن نے دعاؤں کے ساتھ انکے دل بھی جیت لیے ۔

کمیونٹی ویلفیئر آرگنایزیشن کے تعاون سے kzk فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کامیاب میڈیکل کمیپ رہا اسکے لیے کمیونٹی ویلفیئر آرگنایزیشن کے چیرمین ابو بکر ذیشان خان ماگرے بانی ممبر ہیڈ آف آزاد جموں وکشمیر ریجین کا kzk فاؤنڈیشن میڈم خدیجہ زرین خان نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتنے دور سے آکر کسی ایسے علاقے میں اپنی خدمات دینا بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے اس وقت سردی کی وجہ سے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار تھے اور کہیں ایسے مستحق افراد تھے جوکہ دور شہر جاکے اپنا علاج معالجہ نہیں کرواسکتے تھے یا میڈیسن نہیں لے سکتے تھے آج الحمداللہ انکو ایک بڑا ریلیف ملا اور یہی خدمت ہے مزید کہاکہ مستقبل میں بھی ہم کمیونٹی ویلفیئر آرگنایزیشن کے ساتھ مل کر ایسے ہی دور دراز علاقوں میں میڈیکل کمیپ لگائے جائینگے.

گے جہاں ضرورت مندوں کی ضرورت ہو اس کمیپ میں جنہوں نے رضاکارانہ خدمات دی اور پورا دن کمیپ میں مریضوں کے ساتھ رہے ان میں سماجی ورکر عمر لطیف ماگرے۔ مفید حینف زبیر اور مصباح جنہوں نے پورا دن کمیپ میں اپنا قمیتی وقت دیا اور مریضوں کو گائیڈ کرتے رہیں ۔۔۔ہم ان سب کا شکریہ ادا کیا کمیونٹی ویلفیئر آرگنایزیشن کے چیرمین ابو بکر اور ہیڈ آف ریجین آزاد کشمیر ذیشان ماگرے نے بھی کامیاب کمیپ کروانے پرkzk فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ہم آیندہ بھی میڈیکل کمیپ لگاتے رہیں گے اور اپنی خدمات ایسے دور دراز علاقوں میں دیں گے جہاں سہولیات کا فقدان ہے.

اس ایک روزہ میڈیکل کمیپ میں جنہوں نے اپنی خدمات سر انجام دیں ان میں کمیونٹی ویلفیئر آرگنایزیشن سے ڈاکٹر بانو، حماد طارق شاہ اور توصیف ڈار تھے ریڑھہ ٹی ایچ کیو سے ڈاکٹر موبین الف اور بی ایچ یو سے LHVکینز فاطمہ تھی جنہوں نے بہت تسیلی سے اور نہایت خلوص سے مریضوں کا معاینہ کیا اور مریضوں نے kzk فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم خدیجہ زرین کے لیے ہاتھ اٹھانے ڈھیروں دعائیں دی اور کہاکہ ایسے فری میڈیکل کمیپ ہمشیہ لگاہیں جس سے غریب اور مستحق لوگ مستفید ہوتے رہیں ۔۔میڈم خدیجہ زرین نے DHO محسن گردیزی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سٹاف اور جگہ دی جسکی وجہ سے ایک کامیاب کمیپ رہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں