کراچی (سٹیٹ ویوز)برہان وانی شہید جیسے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی برہان وانی اور شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں وطن کی آزادی قوم کے مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔دنیاکو کشمیر کی حساسیت کا ادراک ہونے کے باوجود خاموشی حیران کن ہے ۔مودی ایک خوانخوار انسان ہے گجرات سے لیکر کشمیر تک انسانوں کے خون سے اس کے ہاتھ رنگے ہیں ۔
مسلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہوچکا ہے اگر اس مسلہ کا پرامن اور دیرپا حل کے لیے اقوام عالم نے کردار ادا نا کیا تو پھر دنیا کا امن ہرروز مخدوش ہوتا رہے گا ۔حکومت پاکستان نے معرکہ حق میں بہترین کردار ادا کیا جس کے بعد پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو جس پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم مبارک باد کے مستحق ہے. ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سابق مشیر حکوت سردار شیراز خان رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد نیاز خان ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر سردار ارشد محمود ،سابق صدر مسلم لیگ ن یوتھ وینگ آزاد کشمیر سندھ زون راجہ آفتاب خان ،سابق سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن آزادکشمیر سندھ زون سردار صغیر خان ،راجہ اکبر طارق،سردار شہزادافسر،سردار سہراب افسر،سردار شفیق سدوزئی ،سردار ابرار دلدار اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تک تحریک آزادی کشمیری کے لیے لاکھوں جانوں کانذرانہ پیش کیا جا چکا جن برہان وانی شہید جیسے نوجوانوں کا لہو شامل ہے.
لاکھوں لوگ بے گھر ہوے ہزاروں خواتین کی عصمت دھری ہوئی بچے بوڑھے خواتین ہر عمر کے لوگوں کو حق آزادی مانگنے کی پاداش میں شہید کیا گیا ان سات دھائیوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کےحق حق خوداردایت کو تسلیم کیا گیا لیکن اس کے باوجود بھارت مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا لیکن اس کو عملی طور پر روکنے کے لیے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے جاسکے ۔لیگی رہنماوں کامزید کہنا تھا کہ اے روز خطے بالخصوص دنیا کے امن کو مودی اور نیتن یاہو جیسے دہشت گرد حکمرانوں سے خطرہ لاحق ہے ۔
حال ہی میں بھارت کیطرف سے آزادکشمیر اور پاکستان میں جارحیت اور اس کے بعد پاکستان کی طرف سے موثر جواب سے دنیا کو بھارت کے کرتوتوں کا پےپتہ لگ گیا ۔مسلم لیگ ن کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف چیف اف ارمی سٹاف پاک افواج اور انکی کابینہ اتحادیوں کی بہترین حکمت عملی نے بھارت کا غرور بھی خاک میں ملایا اور پاکستان کا ذمہ دارنہ اور خود مختار چہرہ بھی دیکھایا بہترین حکمت عملی نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا گیا ۔ بھارت اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق حق خوداریت کا فیصلہ دے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں ۔