میرپور (بیورورپورٹ)آزاد کشمیر احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے ادارہ ترقیات میرپور کے ایک ریٹائرڈ ملازم خادم حسین کو جعلسازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے مرکزی ملزم چیرمین (وقت)، ادرہ ترقیات میرپور ، محمد صدیق نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی۔
عدالت العالیہ کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو کو ادارہ ترقیات میرپور میں پلاٹس کی غلط الاٹمنٹس کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔عدالت العالیہ کے حکم کی تعمیل میں چیرمین احتساب بیورو نے باقاعدہ تفتیش کا حکم صادر فرمایا ۔ احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے مختصر عرصے میں تفتیش مکمل کرتے ہوئے احتساب عدالت میرپور سے ملزم کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر کہ ملزم مزکور کو گرفتار کرلیا ۔
تفتیشی ٹیم نے احتساب عدالت سے ملزم کا ریمانڈ بھی حاصل کرتے ھوئے سیف ھاؤس میرپور منتقل کر دیا۔ ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلسازی کے ذریعے ریکارڈ کے مغائر پلاٹس کی الاٹمنٹس کی رپورٹس مرتب کیں۔