دبئی،اسلام آباد،دہیرکوٹ(سٹیٹ ویوز)جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کا پہلا یوم تاسیس بھرپور چوش و خروش اور جزبے کے ساتھ منایا گیا۔یوم تاسیس کی مناسبقت سے دبئی،دہیرکوٹ،لوبر،رنگلہ،مری،اسلام آباد اور راولپنڈی میں تقاریب منعقد کی گئیں۔دبئی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جموں و کشمیر عوامی دست و بازو ساجد اقبال نے کہا کہ وہ سفر جو آج سے ایک سال قبل شروع کیا تھا وہ آج ایک تناور درخت بن چکا ہے۔سیاسی عمل میں ایک سال کا سفر کوئی بڑا وقت نہیں ہوتا لیکن اللّٰہ تعالیٰ نے بہت قلیل مدت میں بہترین عوامی پذیرائی بخشی۔
سیاست میں ایک ارتقائی عمل سے گزر کہ،مسائل کا سامنا کر کے،لوگوں کے بنیادی مسائل کو جانچ پرکھ کر کہ،کہیں آگ کا دریا عبور کر کے جو سیاسی کامیابی ملے وہی اصل کامیابی ہوتی ہے۔اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے۔اتنا کچھ کر کے بھی مجھے یہ کہا جائے کہ آپ نے کچھ نہیں کیا تو کوئی مسئلہ نہیں مجھے پتہ ہے کہ مسائل اتنے ذیادہ ہیں کہ یہ آٹے میں نمک کے برابر ہے لیکن اس فرسودہ،کرپٹ اور ظالم سیاسی نظام میں مجھے جب جواب یہ ملتا ہے کہ تم تعلیمی ادارے تو بنا لو گے.
تم پانی کے مسائل تو حل کر لو گے،تم یہاں صحت کے ادارے تو بنا لو گے لیکن تم لوگوں کو تھانوں میں ظلم سے کیسے بچاؤ گے،تھانے میں تھانیدار کو تمارا فون کون کرے گا۔جب یہ دیکھتا ہوں تو پھر اس سسٹم کے خلاف ٹکرانے کو دل کرتا ہے کہ جہاں 21ویں صدی میں ساری دنیا آٹو مشن کے اوپر چلی گئی ہے۔دنیاں میں ایسی مشینیں ایجاد ہو گئی ہیں کہ جو یہ بتاتی ہیں کہ انسان سچ کہہ رہا ہے کہ جھوٹ،اور وہاں ہماری گندی سیاست اور اس کے ٹھکیدار ہمیں یہ طعنہ دیتے ہیں کہ تمارا تھانے میں تھانیدار کو فون کر کے ایف آئی آر کون کٹوائے گا۔اس ظلم،اقربا پروری اور میرٹ کے قتل کے خلاف چھٹکارا پانے کے لیے آپ کو میرا دست و بازو بننا ہو گا۔
انشاء اللّٰہ تعمیر و ترقی کے لیے حلقہ غربی باغ کے لیے بالخصوص اور پورے آزاد کشمیر کے لیے بالعموم ایک پوری ٹیم موجود ہو گی۔پسماندگی کے خلاف جاری اس جنگ کو ہم نے مل کر لڑنا ہے اور پسماندگی کو دفن کرنا ہے۔یہ فرسودہ سیاست جس نے 75 سالوں سے لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا آج پھر وہی منظرعام پر آ رہے ہیں۔ساجد اقبال نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہماری سیاست اتنی گر چکی ہے کہ آزاد کشمیر جو تحریک آزادی کا بیس کیمپ تھا جس کو ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جدوجہد اور قربانیوں سے آزاد کروایا اسی کو اقتدار کا ریس کیمپ بنا دیا ہے۔
تحریک پاکستان جس میں ہمارے اجداد نے قربانیاں دیں آج ہمارے نااہل اور نالائق سیاستدانوں کی وجہ سے شکوک و شہبات کا شکار ہے۔آج پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیکنڈے کے پیچھے بھی ہمارے کرپٹ سیاستدانوں کی کارستانیاں ہیں۔آج آزاد کشمیر کے در و دیوار پہ جو مایوسیاں ہیں ان مایوسیوں کا ہم نے اپنے سیاسی کردار کے زریعے ازالہ کرنا ہے۔دہیرکوٹ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں عوامی دست و بازو کے مرکزی عہدیداران،یونین کونسل کے عہدیداران اور حلقہ بھر سے پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کے مرکزی صدر راجہ سہراب احمد خان ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل سردار عنصر شہزاد عباسی،سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف،سینئر رہنماء راجہ ارشد،چیف آرگنائزر راجہ نواز،سرپرست اعلیٰ سردار انقلاب عباسی،صدر یوسی چمیاٹی سردار رضوان نعیم ایڈووکیٹ،صدر یوسی چوڑ راجہ عبدالرحمن،صدر ملوٹ راجہ سلیم،سابق ممبر ضلع کونسل جنت حسین عباسی،چیئرمین ترقیاتی بورڈ راجہ جمیل اکبر،سیکرٹری اطلاعات راجہ طاہر رشید،ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری صیاد فاروقی،چیئرمین یوسی سیسر حافظ عادل شمیم،سیکرٹری جنرل یوتھ سردار عامر افتخار عباسی، محسن عباسی،راجہ امتیاز، سمیت دیگر عہدیاران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چیئرمین ساجد اقبال نے عوامی دست و بازو کا پلیٹ فارم مہیا کر کے حلقہ غربی باغ کے پسے ہوئے طبقے کی محرومیوں کے ازالے کا جو سفر شروع کیا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ اس کو عملی جامع پہناتے ہوئے حلقہ غربی باغ میں سیاسی تبدیلی لا کر عوام کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں۔حلقہ غربی باغ میں ایک عرصہ سے وزارت عظمیٰ اور صدارت کے منصب پر براجمان نمائندے حلقہ غربی باغ کی محرومیوں کا ازالہ نا کر سکے۔ٹیکسوں کے پیسے جو عوام کے خون پسینے کے پیسے ہیں وہ بھی چند چہیتوں کے زریعے بندر بانٹ ہوتی رہی۔
چیئرمین عوامی دست و بازو ساجد اقبال نے حلقہ غربی باغ کے پسے ہوئے طبقات کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اپنی جیب سے کروڑوں روپے کے فنڈذ جاری کیے جس کی وجہ سے حلقہ غربی باغ میں تعمیر و ترقی ذمین پر نشان چھوڑ رہی ہے اور عوام میں بھی ساجد اقبال کا سیاسی گراف بلند ہو رہا ہے۔حلقہ غربی باغ کے تمام کارکنان عوامی دست و بازو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لیے اور آمدہ الیکشن میں کامیابی کے لیے پولنگ سٹیشنوں اور وارڈوں میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں تا کہ آمدہ الیکشن میں عوام کا حقیقی نمائندہ ساجد اقبال کامیاب ہو کر آزاد کشمیر اسمبلی کے فلور پر غربی باغ کی نمائندگی کر سکے۔
مقررین نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ عوامی دست و بازو کو قائم ہوئے آج ایک سال ہوا ہے۔یوم تاسیس کے موقع پر ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ساجد اقبال کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود اور غربی باغ کو مسائل کی دلدل سے نکال کر حلقہ غربی باغ کو ایک ماڈل حلقہ بنائیں گے۔ہم ایک پرامن،خوشحال اور باوقار مستقبل کی تعمیر تک اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب و مرکزی صدر عوامی دست و بازو راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک پاکستان میں امن کی خاطر اپنی جانیں وطن پر قربان کر رہے ہیں۔انشاء اللّٰہ ہم اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔تقریب کے آخر میں اسلام آباد ترلائی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔