جموں و کشمیر میڈیکل سٹوڈنٹس فورم کے سابق چیئرمین ے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری امتیازی نمبروں کے ساتھ مکمل کر لی

59

راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز) جموں و کشمیر میڈیکل سٹوڈنٹس فورم کے سابق چیئرمین ڈاکٹر حارث شفیق خان نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری امتیازی نمبروں کے ساتھ مکمل کر لی ۔ ڈاکٹر حارث شفیق خان کا تعلق ضلع پونچھ کے علاقے ٹائیں سے ہے اور وہ سابق صدرِ آزاد کشمیر میجر جنرل (ر) سردار انور خان مرحوم کے بھتیجے ہیں ۔

ڈاکٹر حارث شفیق خان انٹرمیڈیٹ کا امتحان کیڈٹ کالج پلندری سے پاس کرنے کے بعد خیبر میڈیکل کالج پشاور میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور اب امتیازی نمبرات کے ساتھ ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کیا ۔ مختلف سیاسی ، تعلیمی اور سماجی شخصیات نے ڈاکٹر حارث شفیق خان کو ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اسے ضلع پونچھ اور بالخصوص یونین کونسل ٹائیں کے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں