جموں کشمیر یونائیٹڈ فورم راولپنڈی اسلام آباد کے تعاون سے کشمیری بچوں کے روشن مستقبل کے لیے بڑی خوشخبری. جموں و کشمیر کے مستحق بچوں کیلئے تاریخی تعلیمی اسکالرشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب 15 فروری 2026 کو دن 10 بجے گلوبل سکول و کالج سسٹم، یاسین منزل، محمدی ٹاؤن، سوہان اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
ترجمان جموں کشمیر یونائیٹڈ فورم کے مطابق یہ تقریب تعلیم کے فروغ اور کشمیری بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک بڑی پیش رفت ثابت ہوگی۔تقریب کی نمایاں جھلکیوں میں اسلام آباد پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے تعاون سے 1000 بچوں کیلئے مکمل فری اسکالرشپس، لگ بھگ 2000 بچوں کیلئے 50 فیصد رعایتی اسکالرشپس، کشمیری بچوں کیلئے راولپنڈی اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں باقاعدہ سہل داخلوں کا اعلان ہو گا۔
اس تاریخی پروگرام کے مشترکہ انعقاد میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد اور چیئرمین جموں کشمیر یونائیٹڈ فورم کا کلیدی کردار ہے، افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور، سنیر وزیر آزاد کشمیر میاں عبدالوحید، الطاف احمد بٹ سنیر لیڈر حریت کانفرنس ،مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد مقبول حسین ڈار، چیئرمین جموں کشمیر یونائیٹڈ فورم راولپنڈی اسلام آباد شفیق بٹ اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔