حکایت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ

104

تحریر:ثمینہ عامر
شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ مصر میں دو دوست رہتے تھے ایک نے علم حاصل کیا اور دوسرے نے دولت جمع کی ایک دوست بہت بڑا عالم بن گیا اور دوسرے کو بادشاہت مل گئی بادشاہ نے اپنے دوست سے کہا میں تو بادشاہ بن گیا.

تم صرف عالم عالم نے کہا اے بھائی اللہ کا شکر ہے کہ میں نے پیغمبروں کا ورثہ یعنی علم پایا اور تو نے دنیاوی دولت اور حکومت پائی ہے میں اس نعمت کا شکر کیسے ادا کروں کہ میں لوگوں کو علم تقسیم کرتا ہوں اس طرح انسانوں کو مجھ سے زیادہ فائدہ پہنچتا ہے پس دیکھ لے خدا کا فضل کس پر ہے مجھ پر یا تجھ پر سچ کہتے ہیں کہ علم بڑی دولت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں