حویلی کہوٹہ (راجہ محمود راٹھور سے)حویلی کہوٹہ میں رفاقت گجر کے قتل کے معاملے میں تاحال کوئی ٹھوس پیشرفت سامنے نہ آنے پر مقتول کی والدہ نے میڈیا کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چند پیشہ ور سوداگر ان کے بیٹے کے خون کی قیمت کا سودا کر کے قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہیں خفیہ ہاتھ قاتلوں کو ملکی سرحدیں پار کروا کر بچانے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادارے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے تو وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کی جائیں تاکہ قاتلوں کو بچانے کے بجائے فوری اور مؤثر حکمت عملی کے تحت گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مقتولہ والدہ نے مطالبہ کیا کہ کیس کی شفاف اور تیز رفتار تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو جلد از جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور لواحقین کو ریلیف مل سکے۔