سرداد تنویر الیاس باوقار مزاحمت کے استعارہ بن چکے . سردار افنان نواز

63

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)سابق معاون خصوصی ہمراہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار افنان نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو پابند سلاسل تو کیا جا سکتا ہے لیکن ان کے عزم و ہمت کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ ان کی زندگی جدوجھد سے عبارت ہے ۔ انہوں نے بزنس میں قدم رکھا تو اس کی بلندیوں کو چھوا۔ سیاست میں آئے تو قلیل وقت میں نہ صرف ریاست کے وزیراعظم بنے بلکہ آزاد کشمیر میں 32 سال بعد بلدیاتی الیکشن کرا کر اقتدار نچلی سطح پر منتقل کیا۔ اس کے علاؤہ آپ نے عام آدمی کو ہر سہولت مہیا کی جس کی وجہ سے وہ ریاست کے مقبول رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ سردار تنویر الیاس خان کا حوصلہ غیر متزلزل ہے ۔ وہ باوقار مزاحمت کے استعارہ بن چکے ہیں۔ جعلی اور بوگس مقدمات غیر جمہوری حکومت کا مظہر ہیں۔ پوری قوم اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے اور امید کرتے ہیں کہ عدلیہ و دیگر ادارے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بوگس مقدمات کو فی الفور ختم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں