اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،سٹیٹ ویوز)جموں کشمیر یونائیٹڈ فورم راولپنڈی اسلام آباد کی کور کمیٹی نے اکثریتی رائے سے ممتاز سماجی رہنما اور سابق چیئرمین ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر سردار ضیافت حیات خان کو فورم کا چیئرمین منتخب کر لیا۔ تین سالہ مدت مکمل کرنے پر سابق چیئرمین سردار آفتاب خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے مسائل کے حل اور اجتماعی نمائندگی کے لیے قائم یہ فورم ابتداء ہی سے متاثرہ خاندانوں کی مدد، انسانی حقوق، قانونی معاملات اور ہنگامی صورتحال میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔
سردار ضیافت حیات خان کے انتخاب سے توقع ہے کہ فورم مزید متحرک ہوگا اور کشمیری کمیونٹی کو مضبوط، مؤثر اور باوقار قیادت میسر آئے گی۔اللہ تعالیٰ انہیں اس اہم ذمہ داری میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔