سردار ماجد ارشاد کی طرف سے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ اہم اجلاس میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی

127

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ اہم اجلاس میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی سردار ماجد ارشاد نے کی، جہاں آئندہ انتخابات 2026 کے حوالے سے انتخابی ضابطہ اخلاق اور قانونی فریم ورک پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر سردار ماجد ارشاد نے دوٹوک اور واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات محض ایک رسمی عمل نہیں بلکہ عوامی حقِ حکمرانی کا بنیادی ستون ہیں۔
انہوں نے واضح کیاکہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ مکمل غیر جانبداری، شفافیت اور برابری کی بنیاد پر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔

صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی (JKDP) الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر آئینی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کرانے میں ہر ممکن اور بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابات ہی عوام کے اعتماد کی بنیاد ہیں، اور اس مقصد کے حصول کے لیے پارٹی سیاسی ,اصولی اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔

جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ عوام کے ووٹ کے تقدس، آئین کی بالادستی اور حقیقی جمہوری نظام کے قیام کے لیے ہر سطح پر بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں