اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سابق مشیر حکومت و صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر سندھ وبلوچستان زون سردار شیراز خان کی اسلام اباد میں صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر وقائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات میں میں پارٹی امور سمیت آزادکشمیر میں امدہ انتخانات سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔اس موقع پر شاہ غلام قادر نے سردار شیراز خان کو مسلم لیگ ن آزادکشمیر سندھ وبلوچستان زون کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد اور کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیرمیں انیوالے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے اور آمدہ انتخابات میں ایک بار پھر واضح اکثریت سے حکومت بناے گی اور تعمیر وترقی کا سفر دوبارہ سے شروع ہوگا .
جہاں پر ہم نے ماضی میں چھوڑا تھا ۔اپ مہاجرین و آزادکشمیر کی کمیونٹی مقیم سندھ بلوچستان زون کو متحد ومنظم کریں اور ایک قوت بنائیں اپ ہمارا سرمایہ ہیں ۔سردار شیراز خان جیسے محنتی اور عوام کی خدمت کرنیوالے لوگ ہمارا سرمایہ اور نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہوتے ہیں ۔اپ جماعت کو منظم ومتحرک رکھیں جیسے اپ اس قبل کیا انشااللہ جلد اپ سے اپ کی ٹیم سے کراچی میں ملاقات کریں گے ۔اس وقت میاں محمد نوازشریف کی سرپرستی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہا اور اس مشکل وقت میں اپنا دنیا میں لوہا منوایا جو ہمارے لیے اعزاز ہے ۔ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا فیصلہ معرکہ حق بنیان المرصوص ایران امریکہ کے درمیان جنگ بندی ملک کو اقوام عالم میں ایک عظیم مقام دلانے کا کارنامہ مسلم لیگ ن کے کارنامے ہیں ۔
اس موقع پر سابق مشیر حکومت وصدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر سندھ وبلوچستان زون سردار شیراز خان نے کہا کہ میں صدر جماعت اپکا اور پوری قیادت کا مشکور ہوں کہ اپ نے مجھ پر ایک بار پھر اعتماد کیا میں اور میری ٹیم اس اعتماد کو قائم رکھیں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دہی کی کوشش کریں گے ۔جلد مسلم لیگ ن سندھ وبلوچستان زون کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیں اور اپ کے اعزاز میں استقبالیہ کا انعقاد کریں گے ۔ہمیں امید ہے کہ ہماری قیادت مہاجرین وآزادکشمیر کی کمیونٹی جو پاکستان بھر میں موجود ہیں انکے مسائل کو حل کرنے میں اپ اپنا کردار ادا کریں گے ۔
موجودہ عالمی صورت حال میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار مثالی ہے اورعالمی جنگ جو انتہا کو پہنچ رہی تھی اس کو روک کر دنیا کو بتایا کہ پاکستان امن عالم کا داعی ہے دنیا میں مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ ڈائیلاگ ہیں ۔س موقع پردونوں رہنماون نے وطن عزیز کی ترقی استحکام پاکستان اور آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے پر زور دیا.