کوٹلی(بیورو رپورٹ) عوامی ایکشن کمیٹی کا ضلع بھر کی تحصیل اور مقامی ایکشن کمیٹیوں کےمشترکہ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی جس میں 11مئی بھمبر سے مظفرآباد عوامی لانگ مارچ کو حتمی شکل میں منظم کرنے کے لئے مشاورت کی گئی اجلاس میں شرکت کرنے والے ایکشن کمیٹیوں کے زعماء نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی کی پیداواری لاگت اور آئے پر سبسڈی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے عوامی لانگ مارچ میں ہر شہر گاؤں اور محلے تک عوامی رابطہ مہم جاری ہے اور عوامی لانگ مارچ میں شرکت کر کے حکمرانوں سے مطالبات منوانے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور بجلی بلات کا مکمل بائیکاٹ بھی جاری رکھا جائے گا اجلاس میں شرکت کرنے والے مقررین نے کہا کہ وزراء شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں اگر انھوں نے روش نہ بدلی تو عوامی تحریک ان کو گھروں تک محدود کر دے گی اور ان کا چلنا پھرنا محال کر دیا جائے گا عوامی ووٹ سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے حکومت میں شامل ہوتے ہیں لیکن آزاد کشمیر کی اسمبلی میں اپوزیشن تو دور کی بات سارے وزراء اور ارکان اسمبلی عوامی حقوق کی بات کرنے سے قاصر ہیں اور صرف اپنی مراعات میں اضافے اور عیاشیوں میں مصروف ہیں مقررین نے کہا کہ ک دس ماہ سے جاری تحریک پرامن طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے .
حکمرانوں نے وعدہ خلافیوں کی تاریخ رقم کی ہے اور اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور عوامی عدالت کے ذریعے مطالبات کو تسلیم کروانے کے لیے عوامی تحریک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے اب حکمرانوں کو عوامی حقوق دینے ہوں گے ورنہ جس عوام نے ان کو اسمبلی میں بھیجا ہے وہی عوام ان پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اسی اسمبلی کے باہر اپنے بنیادی حقوق حاصل کرنے کے لئے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں اور 11مئی کو عوامی سمندر پورے آزاد کشمیر سے مظفرآباد اسمبلی کی طرف رخ کرکے سستی بجلی اور آئے پر سبسڈی کے حصول تک وہاں بیٹھے گا اور اپنے بنیادی مطالبات منوانے کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گا اجلاس میں اکثریت رائے سے لوکل ایکشن کمیٹیوں کے زیر اہتمام انتظامی مالیاتی اور سیکیورٹی کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں میں یکم مئی سے پہلے پہلے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور لانگ مارچ کے دوران شرکاء مارچ کو ماسک کمبل چادریں ادویات کیٹرنگ کا سامان اور ایمبولینسز لانگ مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی کے حوالے سے سیکیورٹی پاس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے حفاظت خود احتیاری کے ساتھ شریک ہونے اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لئے باضابطہ طور پر فول پروف انتظامات مکمل کرنے اور مالیاتی کمیٹیوں کے قیام کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا .
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی بلات بائیکاٹ مہم کے ساتھ ساتھ ہر گھر تک عوامی لانگ مارچ میں شرکت کے لیے گھر گھر رابطہ مہم شروع کر دی جائے گی اجلاس سے ممبران کور کمیٹی امتیاز اسلم انوار بیگ راشد نعیم صدر مرکزی انجمن تاجران ملک محمد یعقوب خان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی کے جنرل سیکرٹری راجہ جنید ظفر ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری عاصم ممتاز ایڈووکیٹ سابق ڈپٹی سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی طاہر چوہدری ایڈووکیٹ تحصیل نکیال بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہنواز علی شیر ایڈووکیٹ تتہ پانی سے ایکشن کمیٹی کے ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ احسن آفتاب سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر شمس محی الدین انجمن تاجران ضلع کوٹلی کے مرکزی نائب صدر راجہ رحیم کوآرڈینیتر جمیل منہاس سول سوسائٹی کے چئیرمین مرزا عاطف اکرام کھوئیرٹہ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین ظفر اقبال غازی کنوینر عابد راجوروی صدر عوامی ایکشن کمیٹی کھوئیرٹہ عبدالرحیم بٹ صدر انجمن تاجران نکیال سردار عبدالشکور خان صدر ایکشن کمیٹی نکیال نعمان نذیر صدر انجمن تاجران گلپور راجہ آفتاب عارف جے کے ایل ایف آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی حریت پسند مرکزی رہنما جے کے ایل ایف سہیل کٹاریہ ڈاکٹر لیاقت نقشبندی پناگ ایکشن کمیٹی کے صدر خالد شیدائی دربار عالیہ پناگ شریف کے صاحبزادہ سید محسن شاہ گیلانی پنجیڑہ ایکشن کمیٹی کے سردار شاہد حنیف فیصل ملک اشتیاق کاشر ضلعی صدر جے کے ایل ایف راجہ عابد مسلم لیگ نواز کے رہنما شیخ عاشق ارمان چئیرمین راجہ فاروق حیدر فورس ضیافت علی خان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نصیر شاکر انوہی سرہوٹہ ایکشن کمیٹی کے ممبر مظاہر احمد رقیب خان چوکی مونگ ایکشن کمیٹی کے ممبر ماجد محمود فیصل کشمیری نیشنل عوامی پارٹی کے آرگنائزر حسنات راجہ مسعود ملک دھنوانں سے جے کے ایل ایف کے صدر سردار زوہیب تحصیل سہنسہ سے ایکشن کمیٹی کے ممبر سردار رشید اور فضیل احمد صدر ٹرانسپورٹ یونین عامر آزاد راٹھور کونسلر میونسپل کارپوریشن فیصل حسن کاشف محی الدین سیاسی رہنما ظہیر چوہدری کامریڈ قاسم این ایس ایف کے مرکزی رہنما مبشر ملک مراد راٹھور ارسلان شانی صدورر انجمن تاجران سلطانیہ بازار ملک آصف قیوم چوہدری فیاض آرائیں معروف مغل جنرل سیکرٹری سلطانیہ بازار اسرار بٹ عوامی ایکشن کمیٹی کوٹلی کے متحرک رہنما شفقت گیلانی یاسر ملک ادریس بٹ عامر کشمیری ارشد بٹ ماجد ملک راجا ببلو ودیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں شرکت کرنے والے ایکشن کمیٹیوں کے زعماء نے عہد کیا کہ عوامی تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا تیس اپریل تک حکومت بجلی کی پیداواری لاگت کا نوٹیفکیشن اور آئے پر سبسڈی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتی تو پھر مذاکرات کے دروازے بند کر جائیں گے اور عوامی عدالت فیصلہ کرے گی کیونکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات کو حکومت قانونی طور پر جائز قرار دینے ہوئے تسلیم کر چکی ہےاجلاس کے اختتام پر ایکشن کمیٹی کے متحرک ممبر راجہ رقیب کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا