محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان

119

تحریر:ثمینہ عامر
ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 کو ہندوستان کی ایک ریاست بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے ابائی شہر بھوپال میں حاصل کی 1952 میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان ہجرت کر کے کراچی منتقل ہو گئے انہوں نے ڈی جے کالج کراچی سے بی ایس سی کیا پھر اعلی تعلیم کے لیے یورپ چلے گئے جرمنی کی برلن ٹیکنیکل یونیورسٹی اور ہالینڈ کی یونیورسٹی اف ڈیفلٹ سے ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔

کچھ عرصے کے بعد وہ بیلجیم گئے اور یونیورسٹی اف لیون سے نظری طبیعت اور دھات کاری کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا اور اس وقت کے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور ملک کی خدمت کے لیے پاکستان انا چاہتے ہیں چنانچہ پاکستانی حکومت نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں اپنا پروجیکٹ شروع کرنے کی تمام سہولیات فراہم کر دیں.

راولپنڈی کے مقام پر حکومت نے انجینئرنگ ریسرچ لیباٹری قائم کی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وطن واپس ا کر لیبٹری میں اپنا کام شروع کر دیا یہ لیباٹری اج بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان ریسرچ لیبارٹری کے نام سے موجود ہیں اسی زمانے میں کہوٹا کے مقام پر پاکستان کا ایٹمی پلانٹ وجود میں اگیا جہاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایٹم بم کی تیاری کے تجربات کرتے رہے اخر کار ان کی محنت رنگ لائی اور اٹھ سال کی قلیل مدت میں پاکستان نے ایٹم بم تیار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں