مطالبات منظوری کے بعد ڈاکٹر توقیر گیلانی کی کوٹلی آمد،عوام کا جم غفیر استقبال کے لیے نکل آیا

49

کوٹلی (ظفر اقبال قریشی سے) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی جموں و کشمیر جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لانگ مارچ کے نتیجے میں مطالبات منظور ہونے اور نوٹیفکیشنز کے اجراء کے بعد گزشتہ روز واپس کوٹلی پہنچے تو شہر کے داخلی راستے پر موجود عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔

انہیں ریلی کی شکل میں شہید چوک لایا گیا جہاں پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اتفاقِ اور اتحاد کی بدولت کامیابی ملی ۔جو
مطالبات منظور ہوئے اس سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام سکھ کا سانس لیں گے ۔عوام کی جائز مطالبات کی منظوری کا کریڈٹ بھی عوام کو ہی جاتا ہے جس نے طویل جدو جہد کے نتیجے میں کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے بھرپور استقبال پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں