میاں محمد نواز شریف بانی ایٹمی پاکستان

118

تحریر :جمیلہ خاتون
جب ہم پاکستان کی تاریخ کو دیکھتے ہیں ۔تو قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد صرف ایک ہی شخصیت نظر آتی ہے۔وہ ہیں ۔سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ۔میاں محمد نواز شریف کیوں قائد اعظم کے بعد سب سے بہترین شخصیت ہیں ؟.تو اس کا سیدھا اور سادہ سا جواب یہ ہیکہ قائد اعظم نے پاکستان بنایا ۔پھر ہم اس کو سنبھالنے میں ناکام رہے۔مشترقی پاکستان ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔انڈیا کی برتری رہی۔پھر انڈیا نے ایٹمی دھماکے کئے۔

دنیا نے سوچا کہ پاکستان کے حکمران طبقے کو ہم یا تو پیسوں کا لالچ ،ترقی کا لالچ دیکر بات منوا لیں گے۔یا پھر پریشر ڈال کر اپنی بات منوا لیں گے۔لیکن اس وقت پاکستان میں ایک ایسی شخصیت موجود تھی۔جس نے سارے پریشر کو بالا طاق رکھتے ہوئے ایک نئے پاکستان کی بنیاد ڈالی ۔وہ ایٹمی پاکستان تھا۔پھر اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے اسلامی دنیا میں اس کا مقام بنا۔یہی وجہ ہیکہ عرب ممالک میاں محمد نواز شریف سے پیار کرتے ہیں ۔

عزت اور احترام کرتے ہیں ۔کھیل تماشے اور دیگر معاملات تو ہر ملک میں ہوتے ہیں ۔ہیرو اصل میں وہ ہوتا ہے ۔جو اپنے ملک کو مضبوط کرے ۔ذاتی طور پر انسان اپنے لئے بہت کچھ کرتا ہے۔کرسی حاصل کرتا ہے۔پیسہ بناتا ہے۔شہرت حاصل کرتا ہے ۔شادیاں کرتا ہے۔بچوں کی پرورش کرتا ہے۔لیکن ملک کو عظیم تر بنانے والے اصل ہیرو ہوتے ہیں ۔وہ ہیرو ہمارے میاں محمد نواز شریف ہیں۔جنہوں نے اس ملک کو ایٹمی پاکستان بنایا ۔پھر پاکستان بڑھتا گیا۔

اس ملک کا اعتماد بڑھا اور اس نے اپنے سے 5گنا بڑے ملک انڈیا کو شکست دیاگر نواز شریف اس وقت دھماکے نہ کرتے تو ہمیں یہ عظمت نصیب نہ ہوتی۔ہم سب قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ممنون واحسان مند ہیں ۔کہ انہوں نے اس ملک کو ایٹمی پاکستان بنایا ۔شکریہ ۔قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں