میرپور( سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) میرپور میں قائم فیکٹریوں کی حکومت آزاد کشمیر و محکمہ ان لینڈ ریونیو کیطرف سے بندش کے خلاف بے روزگار ہونے والے مزدوروں اور ٹیکنیکل عملہ کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل،فیکٹریوں میں کام کرنے والے افراد نے بیوی،بچوں اور خاندان سمیت سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔ میرپور میں قائم فیکٹریوں کو گزشتہ ہفتے محکمہ انلینڈ ریونیو نے ٹیکس چوری کے الزامات لگاتے ہوئے بند کر دیا تھا جس کے بعد آزاد کشمیر کی ہائی ٹیکس پئیر کمپنیوں کے مالکان نے وزیر امور کشمیر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں آزاد کشمیر میں ہائی ٹیکس پئیر کمپنیاں حکومت کو کروڑوں روپے سالانہ ٹیکس دیتی ہیں لیکن حکومت بجائے انہیں تحفظ دینے کے ان کو کچے کے ڈاکووں سے تشبیہ دیتی ہے۔اور ان کے ٹیکس دینے کا باوجود کمپنیاں سیل کیجارہی ہیں جو زیادتی ہے کمپنیوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے کمپنیاں سیل کرنے خلاف احتجاجی کیمپ اور دھرنا دے رکھا جو آج چھٹے دوز میں داخل ہوچکا ہے۔مزدوروں اور عملہ نے احتجاج کے چھٹے روز حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ انکی فیکٹریاں فوری طور پر کھولی جائیں بصورت دیگر وہ اپنے بچوں اور خاندان سمیت سڑکوں پر نکلیں گے جسکی ذمہ دار حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ انلینڈ ریونیو آزاد کشمیر ہونگے۔
میرپور:سگریٹ فیکٹریوں میں کام کرنے والوں نے بچوں اور خواتین سمیت سڑک پر آنے کا اعلان کردیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
82