پانیولہ( سٹیٹ ویوز)سابق اے ای او حلقہ نمبر 05 سید اعجاز حسین شاہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھناکہ سے ریٹائرڈ ہوگئے.سابق اے ای او سمیت اس سکول سے مزید دو اساتذہ نے بھی سید اعجاز حسین شاہ کیساتھ ریٹائرمنٹ لی .جس پر سکول سٹاف کی طرف سے ان معزز اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد ادارہ میں کیا گیا .

تفضیلات کے مطابق اس تقریب میں اہم معززین علاقہ سمیت پرنسپل عبدالمجید کیانی وسٹاف رضوان خان انچارج معلم گورنمنٹ ہائی سکول بنگوئیں سمیت متعلقہ سکول کےصدر معلم سردار شاہد شفیع سمیت ان کے ماتحت سٹاف نے شرکت کی .اس موقع سروس سے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کرام کی محکمہ تعلیم اور تعلیم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا.

سکول میں ریٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کے بعد سابق اے ای او سید اعجاز حسین شاہ کے اعزاز میںانکی فیملی اور عوام علاقہ کی طرف سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا. جس میں سکول کے سٹاف کے علاوہ پرنسپل عبدالمجید کیانی گورنمنٹ ہائی سکول بنگوئیں،اکرم خان دفتر اے ای او آفس تھوراڑمفتی سید ساجد حسین شاہ جنرل سیکرٹری اہلسنت الجماعت آزادکشمیر ،سید طاہر علی شاہ سینئر مدرس ہائی سکول کوٹیڑہ ودیگر نے خطاب کیا .

عوام علاقہ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید اعجاز حسین شاہ کی تعلیم و تدریس کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنتی استاد تھے انھوں نے اپنی اکتالیس سالہ سروس میں اکتالیس نسلوں کی آبیاری کی ہے .ان سے پڑھ کر جانے والے بچے سینکڑوں کی تعداد میںاپنے اچھے مستقبل کیساتھ ملک و ملت کی خدمت میں مصروف ہیں.

اس موقع پر سکول کے صدر معلم ہائی سکول بھناکھہ نے اپنے خطاب میںسابق اے ای او سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ادارہ ایک قابل استاد سے مرحوم ہو گیا .شاہ صاحب ایک استاد ہی نہیںبلکہ ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر بھی تھے .جہاںکہیں بھی وہ مشکلات میں پھنس جاتے تھے تو سارے ادارے کی نظر شاہ صاحبپر ہی ہوتی تھی کہ وہ اس مشکل کا ضرور حل نکال لیںگے اور وہ نکال بھی لیتے تھے.دارہ ہذا شاہ صاحب کی کمی محسوس کرتا رہے گااور وہ امید کرتے ہیں ان کی خدمات کی انھیں جب بھی ضرورت پڑی وہ ان کی آواز پر لازما لبیک کہیں گے.اس موقع پر سابق اے ای او سید اعجاز حسین شاہ نے بھی خطاب کیا اور سکول ہذا کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے باوجود جب بھی ادارے کو انکی ضرورت پڑے گی وہ ہر حال میںحاضر ہونگے.تقریب کے اختتام پر قاری منیر نے دعائیہ کلمات کیساتھ اس پر وقار تقریب کا اختتام کیا.

ریٹائرڈ اساتذہ کی پاک گلی بازار آمد پر اشتیاق جنت کیانی صدر انجمن تاجران پاک گلی اور تصدق شریف کیانی و دیگر نے شاندار استقبال کیا اور معزز اساتذہ کی ریٹائرمنٹ پر ان کی خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے باوجوس معاشر ے میںبہتری اور تعلیمی میدان مٰیں انقلاب لانے میں اپنا کردار دیتے رہیںگے.
سابق اے ای او سید اعجاز حسین شاہ کے گھر تقریب کے بعد ادارے سے ریٹائرڈ ہونے والے مدرس الیاس خان کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں ایک مختصر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سردار شاہد شفیع ،عبدالمجید کیانی ،سید اعجاز حسین شاہ اور یاسر رشید نے شرکت کی اور دوران خطاب ریٹائرڈ معلم کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی .