مظفر آباد (سٹیٹ ویوز) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دارالحکومت مظفرآباد کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ دارالحکومت میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے تحت دارالحکومت میں کوڑا کرکٹ / کچرے کو مؤثر انداز میں جمع کر کے ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کرنے اور ٹھکانے لگانے کے لیے جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل ممتاز راٹھور کو منصوبے کے لیے خریدی گئی.
جدید مشینری، اس کی آپریشنل صلاحیت، مستقبل کے اہداف اور نظام کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مظفرآباد کے لیے خریدی کی جدید مشینری کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا، جس میں جدید آلات کی کارکردگی اور صفائی کے لیے مؤثر طریقہ کار بارے تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔