اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور مرزا قمر الزماں جرال ، ڈاکٹر حبیب جرال اور مرزا ظفر اقبال جرال ، سابق ریجنل چیف زرعی بنک مرزا شہزاد جرال کے والد اور سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنرل مدحت شہزاد کے سسر محترم مرزا محمد شفیع جرال سمیت ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر میرپور جاوید ملک کے بڑے بھائی الحاج حافظ محبوب احمد نقشبندی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ۔
اس کے علاوہ انھو ں نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر میرپور جاوید ملک کے بڑے بھائی الحاج حافظ محبوب احمد نقشبندی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے.