ٹیلنٹ پروموٹر گروپ پاکستان و آزاد کشمیر” کے زیرِ اہتمام سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پریوم سندھ ثقافت نہایت خلوص اورمحبت سے منایا گیا

56

رنگلہ (سٹیٹ ویوز)قدیمی رنگلہ نکرقمر مہدی ہاؤس کا ماحول ثقافت، محبت اور یکجہتی کے حسین امتزاج سے مہک اٹھا۔”ٹیلنٹ پروموٹر گروپ پاکستان و آزاد کشمیر” کے زیرِ اہتمام سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پریوم سندھ ثقافت نہایت خلوص اورمحبت سے منایا گیا، جہاں رنگ، روایت اور دلوں کے رشتے مل کر ایک دلکش منظر پیش کر رہے تھے۔یہ شاندار تقریب چیئرمین راجا محمود خان صاحب کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جبکہ معزز مہمانوں راجا جمیل مختار سابق امیدوار اسمبلی حلقہ غربی باغ ورہنما ایم کیوایم راجا جمیل مختیار ، ریٹائرڈ کسٹمز آفیسرراجا محمد ریاض خان رہنما مسلم لیگ ن رنگلہ راجا جمیل انقلابی ،راجا امتیاز کلا محمد عارف ، چیئرمین تاجر یونین رنگلہ راجا محمد فاروق خان میڈیا کوآرڈینیٹر، ٹیلنٹ پروموٹر گروپ پاکستان وکشمیر راشد ہاشمی نے شرکت کرکے تقریب کے وقار میں مزید اضافہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے چئیرمین ٹیلنٹ پروموٹر گروپ پاکستان وکشمیرراجا محمود خان کہا کہ ثقافت تمدن کسی علاقے ملک کی ایک پہچان ہوتے اور وہ ایک دوسرےکو ایک دوسرے پر ممتازکرتی سندھ ثقافت ایک قدیم خوبصورت ثقافت اور اہل سندھ اس ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اس حوالہ سے خصوصی دن مناتے ۔میں اپنی زندگی ایک بڑا حصہ کراچی میں گزارا جہاں مختلف علاقوں ثقافت روایات زبان کے مالک لوگ بستے اور اس میں سندھ ثقافت ایک خّوبصورت ثقافت یہاں کے لوگ مہمان نواز حلیم طبع ہیں ان کے ساتھ وقت گزرا تو میں نےیہاں اس ثقافت کے فروغ کے لیے اس دن کو خصوصی طور منایا ۔اسی طرح ہم ابھی اپنی ثقافت روایت کے فروغ کے لیے اقدامات کی ضرورت سندھ کی طرح کشمیر کی ثقافت یہاں کی تہذیب رہن سہن بھی قدیم اور تاریخی حثیت رکھتی ہے ۔

اس موقع پر سابق امیدوار حلقہ غربی باغ ورہنما ایم کیوایم راجا جمیل مختیار ،راجہ فاروق خان ۔راشد ہاشمی نے بھی اظہار خیال کیا مقررین کا کہنا تھا کپ “یہ صرف ایک کلچرل ڈے نہیں، بلکہ سندھ کے بھائیوں کے ساتھ محبت اور پاکستانی شناخت میں پُرخلوص یکجہتی کا اظہار ہے۔ اس موقع ہر چئیرمین ٹیلنٹ پروموٹر گروپ پاکستان وآزادکشمیر راجا محمود خان نے شرکاء کو سندھ ثقافت کی نمایاں نشانی اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پرمنتظمین کیطرف سے شرکاء محفل اعزاز میں ریفرشمنٹ دی گئیں۔جس کے بعد قمر ہاؤس سے شِیراز جنرل اسٹور کراس روڈ رنگیا امام تک نکالی گئی واک نے اس پیغامِ یکجہتی کو ہر در اور ہر دل تک پہنچایا۔آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ جب ثقافتیں ملتی ہیں تو قومیں مضبوط ہوتی ہیں اور پاکستان اپنی ثقافتی رنگا رنگی کے ساتھ ایک دل، ایک محبت اور ایک پہچان بن کر ابھرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں