کراچی (سٹیٹ ویوز)آج کا دن عہد تجدید کا دن ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور قیادت وطن عزیز کے استحکام ترقی دفاع ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی اور حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور جدوجہد جاری رہے گی ۔30نومبر وہ تاریخی دن ہے کہ 58 سال قبل عوامی حقوق اور تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید ملت ذوالفقار علی بھٹو شہید کی قیادت میں بنیاد رکھی گئی ۔
پیپلزپارٹی ایک فلسفہ ایک نظریہ ایک اواز پسے ہوے طبقات کی امید کی کرن ہے اور اج بھی چئیرمین بلاول زرداری بھٹو کی قیادت میں وہ جدوجہد جاری ہے اور جمہوریت ریاست کی بقا اور استحکام کے اس جماعت کی قربانیاں سب سے ممتاز ہیں ۔اج کے دن ہم اپنے ان شہدا کو جہنوں نے وطن عزیز کے دفاع لے لیے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا سب کو سلام پیش کرتے ہیں اور انکے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ان کامزید کہنا تھا کہ ملک میں جب بھی مشکل وقت ایا پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے خود کو پیش کیا ۔جمہوریت ملک کے استحکام نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ملک کو ایک متفقہ آئین دینا ختم نبوت قانون کو منظور کرنا اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا غریبوں ہاریوں کو ان کے حقوق دینا جب بھی ملک میں امریت آئی اس کیخلاف قربانی دینا کارکن سے لیکر قیادت تک کا اس جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا یہ وہ چیدہ چیدہ کارنامے ہیں جو پاکستان پیپلزپارٹی کا خاصہ ہے ۔
ہر امریت میں بانگ دہل قوم کی اواز بننا اس جماعت کا خاصہ ہے اور باقی سیاسی جماعتوں سے یہ کام ہمیں ممتاز بناتے ہیں ۔۔سردار ذوالفقار علی خان کامزید کہنا تھا کہ اس وقت ازادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کا قیام ایک احسن قدم ہے امید ہے نئ حکومت عوامی توقعات پر اترتے ہوے ریاست میں تعمیر وترقی خوشحالی کا سفر ایک بار پھر شروع کریں ریاست کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر کیا جاے گا اور امدہ انتخابات میں ہمیں سرخرو ہوں گے کیوں کے ہم نے ریاست کے اندر افراتفری تذبذب کی حالت میں ریاست کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے ۔