پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام وزیراعظم آزادریاست جموں و کشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

140

کراچی (سٹیٹ ویوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام وزیراعظم آزادریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید وزیر حکومت سردار ضیاء القمر احمد صغیر ممبر کشمیر کونسل مختیار عباسی سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی.جبکہ تقریب کی صدارت ومیزبانی صدر پاکستان پیپلز پارٹی أزادکشمیر کراچی ڈویژن قاضی عدیل فاروقی ایڈوکیٙٹ نے کی اس موقع پر کراچی کی ساری تنظیم کی جانب سےعدیل فاروقی ایڈوکیٹ نے وزیراعظم کو ایک نکاتی ایجنڈا پیش کیا کراچی میں کشمیر ہاوس کا قیام عمل میں لایا جائے.

جسے وزیراعظم نے منظور کیا اس موقع پر تقریب میں کشمیر کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع ہر خطاب کرتے ہوے وزیراعظم نے کہا کہ میں اس استقبالیہ کا اہتمام کرنے پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اپ لوگوں کی محبتیں میرے لیے سرمایہ ہیں ۔آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں ہر حل ہوں گے ۔اپ کا مطالبہ جائز یہاں پر کشمیر ہاوس جو ہماری علامت وہ ہونی چاہیے اور اس حوالہ سے جیسے بھی ہوا اپ کا یہ مطالبہ پورا ہوگا ۔کشمیر ہاوس ایک تو کشمیریوں کی علامت ہے دوسرا اس ہاوس سے یہاں پر کشمیری کمیونٹی اور حکومت کے درمیان باہمی روابطہ قائم ہوں گے ۔

اس وقت آزادکشمیر میں عوامی حکومت ہے جس کا اظہار اپ نے مختلف مقامات پر وزیراعظم کےاستقبال کے کی صورت میں دیکھا ہوگا ۔ہمیں ریاست کو ترجیحی دینی ہوگی ریاست ہوگی تو سیاست ہوگی ہم سب نے مل بیٹھ کر دیاست کے مسائل کو حل کرنا جہاں نظام میں خرابی اس کو دور کریں گے جہاں مسائل ہیں انکو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔کشمیری کمیونٹی پاکستان کےکسی کونے میں ہم ان کے مسائل حل کرنےکے لیے بھرپور کوشش کریں گے ۔وزیراعظم کامزید کہنا تھا کہ ریاست جموں وکشمیر کی وحدت اور کشمیریوں کے لیےراے شماری کا مطالبہ وہاں کی عوام کے اوریہی مطالبہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا بھی ہے ۔

کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے قربانیاں دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا تقریب سابق وزیراعظم آزادکشنیر سردار تنویر الیاس ،موسٹ سنیر وزیر حکومت میاں عبدالوحید،وزیر حکومت ضیا القمر ،ممبرکشمیر کونسل سردار مختیار عباسی لاول ہاوس میڈیا سیل کراچی کے ممبر سردار نزاکت خان صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون سردار ذوالفقار علی خان ،صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر کراچی ذویژن قاضی عدیل فاروقی ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی آزادکشمیر کراچی ڈویژن چوہدری مقبول ،سنئیر نائب صدور پی پی کراچی ڈویژن سردار نعمان عابد ،اظہر اعوان ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پیلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون سردار عاطف قیوم ،سردار ظفر حیات ،۔سردار شوکت علی۔ سید عدنان گیلانی ۔چیف ارگنائزر کراچی ڈویژن سید غفور حسین شاہ سیکرٹری اطلاعات سید الطاف شاہ کاظمی۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضیاء الحق مغل۔ نائب صدر خورشید انقلابی نائب صدر چوہدری محمد منیر۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عالم دین۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید جاوید شاہ ضلع ایسٹ کے صدر قاضی جاوید ایڈوکیٹ ضلع ملیر کے صدر سردار عابد ضلع ساوتھ کے صدر زاہد نور پسوال کورنگی کے صدر راجہ امتیاز ضلع ویسٹ کے صدر قاضی ذوالفقار اعوان صدر ضلع سنٹرل سید فخر عباس سیکرٹری اطلاعات سینٹرل۔عزیز سلہریا۔ جنرل سیکرٹری آفتاب اعوان۔ عہدیداران سردار نعمان سردار مبشر۔ڈاکٹر غلام حسین۔ سردار نعیم سردار عبدالصمد۔ میر محمد صغیر جبیب اللہ میر خواجہ اقبال ۔ قدیر اعوان۔ چوہدری محمد خواتین ونگ سے مہناز اختر اعوان شمیم اختر چوہدری اور دیگر نے شرکت کی اور استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے عوامی وزیراعظم کی اب تک کی حکومتی کارگردگی کو سراہا اور کہا کہ ایک بار عوام کا سیاسی قیادت پر اعتماد بحال ہورہا ہے جو اس حکومت کی سب بڑی کامیابی ہے ۔اس وقت کراچی میں مقیم کشمیر کمیونٹی آزادکشمیر کی ترقی میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے.دریں اثنا وزیراعظم آزادکشمیر وزراء کے ہمراہ جب قائداعظم انٹرنیشل ائیر پورٹ کراچی پہنے تو انہیں ہاکستان پیپلزہارٹی آزادکشمیر کراچی ڈویژن اور پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے عہدے داران وقائدین نے کارکنان کشمیری کمیونٹی نے ان کا استقبال کیا اس موقع فضاء جئیے بھٹو اور فیصل ممتاز راٹھوڑ زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی انہیں ریلی کی صورت میں استقبالیہ میں لایا گیا ۔کارکنوں کا جوش وجذبے دیدنی تھا ۔اس موقع پر رہنماوں کا کہنا تھا ایک عرصہ بعد ایک سیاسی سرگرمی ملی اور جس میں قیادت اور لیڈر موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں