تحریر:ثمینہ عامر
آج میں جس اہم موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتی ہوں وہ ہیں ہمارا قومی ترانہ کسی بھی ملک کا قومی ترانہ اس مقام کی پہچان اور عزت وقار کی نشانی ہوتا ہے.یہ وہ ترانہ ہے جس کے ساتھ ملک کے ہر باشندے کا دل دھڑکتا ہے.
ملک کے ہر شہری کے اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک کے دل سے حمایت کریں. ہمارے قومی ترانے کی دھن احمد جی چھاگلہ نے 1949 میں ترتیب دی تیاری کے مراحل میں 38 دھنیں تیار کی گئیں ۔
جن میں سے ترانے کی موجودہ دھن کا انتخاب کیا گیا جن کی تیاری میں موسیقی کے 21 آلات کا استعمال کیا گیا تھا. یہ پوری دھن مشرقی الات موسیقی پر تیار کی گئی ہے لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بڑی اسانی کے ساتھ مغربی الات موسیقی پر بھی بجائی جا سکتی ہے .
معروف شاعر حفیظ جالندھری نئے ترانے کے بول تخلیق کیے ترانے کا دورانیہ کل 80 سیکنڈ ہے سرکاری طور پر 1954 میں اسے پاکستان کا قومی ترانہ قرار دے دیا گیا۔