کھوئی رٹہ (محمد عثمان عمر خان) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر منور چوہان، مومن آئل کی بڑی کھیپ پر چھاپہ پابندی کے باوجود بھی مضر صحت آئل کی فروخت جاری ہے ۔ تمام مومن آئل کو ضبط کر لیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر منور چوہان نے ہمراہ فوڈ انسپکٹر سردار خورشید چھاپا مارا اور گھی کو ضبط کر کے سمپل لیبارٹری میں بھیج دیا اور مزید کاروائی بھی کی منور چوہان کے اس اقدام پر عوام خوش ہو گئی.
مضر صحت اشیائے خردنوش پر کاروائی انسانی جانوں کے بچانے کے مترادف ہے.ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی نے جن آئل پر پابندی کا حکم دیا تھا وہ کسی صورت فروخت نہیں کرنے دیں گے ۔اور فوڈ اتھارٹی غیر معیاری اشیاء فروخت نہیں کرنے دیں گئی ۔
تمام فیکرز کو دیگر شاپس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہے ہیں۔ضلع کوٹلی میں انشاء اللہ فوڈ اتھارٹی نئی تبدیلی لائے گئی ۔ عوام سے اپیل ہے ناقص چیزیں نہ خریدیں بے شمار بیماریوں کا سبب یہ ناقص چیزیں بن رہی ہیں۔ہوٹلز اور بیکرز کو چیک کر رہے ہیں۔