کوٹلی :ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز اور ایس ایس پی میرمحمد عابد نےسر جوڑ لیے

49

کوٹلی (سٹیٹ ویوز) ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی زیر صدارت مجسٹریٹس پولیس اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا .اجلاس میں ایس ایس پی میرمحمد عابد نے امن و امان کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریف کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک حساس خطہ ہے جہاں پر امن و امان کو برقرار رکھنا انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کسی بھی ایسی سرگرمی جس سے ہندوستان اپنے ملک میں جاری انتخابی عمل میں فائدہ اٹھا سکے اس کی اجازت ہرگزنہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر حکومت شہریوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو یقینی بناتی رہے گی۔بجلی کے بل گزشتہ سال کے ٹیرف کے مطابق دے کر اور آٹا پر لگاتار سبسڈی سے حکومت نے عوام کو بہت بڑا ریلیف دے رکھا ہے۔

اجلاس میں ایس ایس پی میرمحمدعابد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسید نسیم عباس شاہ،ایکسٹر ا اسسٹنٹ کمشنر محمداقبال،اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی نعیم اختر چوہدری،اسسٹنٹ کمشنردولیاں جٹاں غلام محی الدین،اسسٹنٹ کمشنر فتح پور تھکیالہ قاضی وسیم،اسسٹنٹ کمشنرسہنسہ سہیل بشیر،اسسٹنٹ کمشنرکھوئیرٹہ تنویر الاسلام،اسسٹنٹ کمشنرچڑ ہوئی نزاکت حسین،انفارمیشن آفیسر شوکت علی ملک،ڈی ایس پی افتخار احمد خان،ڈی ایس پی محمد الیاس جنجوعہ،پی ڈی ایس پی گلریز اختر کے علاوہ چوکی آفیسر سرساوہ شبیر احمد خاننے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں