کوٹلی: قومی یکجہتی کانفرنس میں‌ علماء‌و مشائخ نوجوانوں‌کے بیانیے کیساتھ کھڑے ہوگئے

91

کوٹلی : قومی یکجہتی کانفرنس ، بعنوان “منبر ومحراب کا کردار اور علماء و مشائخ کی ذمہ داریاں” سے خطاب کرتے ہوہے تمام مکاتب فکر کے جید علما اور روحانی سلاسل کے ممتاز مشائخ نے کہا ہے کہ پاکستان و کشمیر کے لئے تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہیں خطے کے دفاع و استحکام کے لئے وارثان محراب و منبر متحدہیں.

آزادکشمیر کو خوشحال بنانے کے لئے جامع پالیسی ببائی جائے نوجوان یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ستر سال سے زائد عرصہ بیت گیا اس خطے نے ترقی کیوں نہ کی ؟ پوری قوم کو اتحاد و یگانگت کا پیغام دیتے ہیں ، ہم مشترکات پر یکجا اور عوامی مفادات و حقوق کے پہرہ دار ہیں ،وقت کی ضرورت ہے کہ معاشرہ سے تنازعات کو ختم کر کے افہام و تفہیم کو فروغ دیا جائے.

کانفرنس سے سابق ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری ، چئرمین علمامشائخ کونسل مولانا امتیازاحمد صدیقی، ناظم اعلی جماعت اھلسنت آزادکشمیر علامہ سید غلام یسین گیلانی ،ضلع مفتی عبدالغفار سلفی ،ضلعی امیر جمعیت اھل حدیٹ پروفیسر عبدالرووف بٹ، وائس چئیرمین علما مشائخ کونسل قاضی محمد سہیل قریشی ،ناظم اعلی،علامہ محمد طاہر راہنما جمعیت علمائے اسلام،صدر اتحاد بین المسلمین سید محمودشیرازی ،علامہ عبد العزیز نورانی علامہ مظفر اقبال نقشبندی نکیال ،تحصیل مفتی علامہ حبیب اللہ راسخ،مفتی ارشد رضوی تحصیل مفتی نکیال و دیگر نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں