کوٹلی کی اہم یونیں کونسل کے کونسلرز نے حکومت سے فنڈز کی دستیابی کامطالبہ کر دیا

54

کوٹلی(ڈسٹرکٹ رپوٹر)فنڈز اور اختیارات میں رکاوٹ فوری ختم کیجاے اختیارات کو بحال کیا جاۓ کونسلرز یونین کونسل رولی نے کہا 1990بلدیاتی ایکٹ کو بحال کر کے منتخب نمائندگان کو بااختیار بنانا حکومت وقت کی زمہ داری ھے ہر نمائندہ اپنے ووٹرز کے سامنے جواب دہ ہے. بااختیار کونسلرز اپنی وارڈ کے تمام تر مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہےلیکن افسوناک بات ہیکہ پینتس سال بعد ایک ارب سے زائد کی خطیر سرکاری رقم خرچ کر کے ایکشن کرائے گئے. جس سے عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی دور ہولیکن منتخب نمائندگان کے لیے قانون سازی نہ کرنا افسوناک امر ہے.

کونسلرز اختیارات کے لیے ریاست کی عوام سراپا احتجاج ہے. کونسلرز یونین کونسل رولی نے کہا کے لوکل گورنمنٹ کے تمام فنڈز پر ایکٹ کے کیمطابق انکا اختیار ہےجو وہ لے کر رہیں گے لیکن ممبران اسمبلی فنڈز کو اپنی طاقت سے استعمال کر چکے ہیں. جو خلاف قانون و آئین ہے.

تمام ضلعی دفاتر زراعت ،لائیو سٹاک ،جنگلات ،برقیات ،ہیلتھ ،شاہرات ،بلڈنگ ،اور دیگر دفاتر میں ایم ایل ایز اپنی مداخلت کر کے سکیموں کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں. حالانکہ تمام دفاتر عوام کو میرٹ پر سہولیات دینے کے پابند ہیں. اسمبلی میں فنڈز اور اختیار کو واڈز وائز کرنے کی قانون سازی کی جائے تاکہ وارڈ وائز ترقی اور میرٹ قائم ہو سکے اور عوام کو سہولیات میسر آ سکیں.

کونسلرز رولی نے کہا کے الیکشن ہوۓ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا بجٹ میں ان کےلیے فنڈز مختص نہ کیا گیا ایم ایل ایز لوکل گورنمنٹ فنڈز کو اپنے من پسند ووٹر پر خرچ کر رہے.وہ اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں. کونسلرز یونین کونسل رولی نے کہا حکومتی سطح پر بھی تیرہ ہزار کی یونین کونسل رولی کو مکمل سہولیات سے محروم کر دیا گیا.

لوگ پینے کے صاف پانی ،لنک سڑکوں ،زراعت ،بجلی اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں. کونسلرز یو سی رولی نے کہا کہ انھیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا. ایکسئین شاہرات عامہ کوٹلی بارشی فلڈ سے تباہ حال رولی روڈ کی کنڈیشن پیچ ورک سے بہتر کریں دفاتر میںان کےپراجیکٹس کو انتقامی بنیادوں پر روکا گیا اور یونین کونسل کے میرٹ کو پامال کیا گیا تو راست اقدام پر مجبور ہو جائینگے.

کونسلرز نے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سے کہا کہ ان کی یونین کونسل کے پراجیکٹس اور سکیموں کو چیک کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں کہ گذشتہ تین سالہ بجٹ میں یونین کونسل میں ضروری پراجیکٹس دئیے گئےکہ صرف فائلوں کی حد تک منصوجات کو رکھا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں