کوٹلی :راٹھور راجپوت خاندان کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام

159

کوٹلی (سٹیٹ ویوز)راٹھور راجپوت خاندان کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعظم کے ہمراہ صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری محمد یسین، وزرائے حکومت رفیق نیئر، چوہدری اخلاق، جاوید بڈھانوی اور ظفر ملک ، ڈی جی وزیر اعظم سیکرٹریٹ عامر ذیشان ، پی ایس او ہمراہ وزیراعظم عثمان ممتاز بٹ اور پریس سیکرٹری وزیر اعظم آصف راٹھور بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کی پنڈال آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا اور گلپاشی کی گئی استقبالیہ تقریب کی صدارت راٹھور راجپوت خاندان کوٹلی کے سربراہ عزیز احمد راٹھور نے کی تقریب سے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور، صدر پیپلز پارٹی چوہدری محمد یسین، عزیز احمد راٹھور، ممتاز احمد راٹھور، ڈاکٹر یعقوب ملک، عبدالرحیم زبیر بٹ، انجینئر شکیل احمد راٹھور، ظفر یاب سبحانی راٹھور، مسعود احمد راٹھور، محمد علی راٹھور، انجینئر الیاس راٹھور اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے فیصل راٹھور کے وزیراعظم بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے راٹھور راجپوت خاندان کیلئے ایک اعزاز قرار دیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کوٹلی کے راٹھور خاندان سے ان کے والد محترم کا گہرا تعلق رہا ہے ، یہ وقت آزمائش کا ہے، میرے والد کو نو ماہ کی حکومت ملی جسے آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں جبکہ مجھے آٹھ ماہ کی مدت ملی ہے۔ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ریاست میں افراتفری کی صورتحال تھی، ایسے میں ہم نے ذمہ داری قبول کی۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ حکومت ہمارے لیے ذمہ داری بھی ہے اور آزمائش بھی۔ وہ مسائل جن کی وجہ سے عوام سڑکوں پر تھے، ہم نے ان کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ یقین دلاتے ہیں کہ محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل حل کیے جائیں گے اور ان کے حل میں میری طرف سے کسی قسم کی تاخیر نہیں ہو گی۔ میری کوشش ہو گی کہ جب میں یہاں سے جاؤں تو مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ہماری منزل نہیں، ان شاء اللہ 2026 میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے عوام کو شعور دیا۔ ہمیں مایوس ہوئے بغیر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے اور ہر بحران کو شکست دینی ہے۔ ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کیے ہیں، شیڈول بینک، ہیلتھ کارڈ اور دو نئے تعلیمی بورڈز کے قیام کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست کے امن کو بحال رکھا جائے گا اور عوام کے حقوق، فلاح و بہبود کے لیے کسی لمحے بھی غفلت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو موقع دیا جائے، آٹھ ماہ بعد عوام واضح فرق دیکھیں گے۔ ہم نے سیاسی نظام کو دوبارہ بحال کیا ہے، اب تفریق سے بچنا ہو گا۔ امن ہی اس ریاست کی خوبصورتی ہے۔ نظام میں خامیاں ہو سکتی ہیں مگر اسی نظام کے اندر رہتے ہوئے اسے بہتر بنانا ہے، کیونکہ ایک ریاست میں دو نظام نہیں چل سکتے۔ سیاست اور سیاستدان ایک حقیقت ہیں جنہیں جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی فلاح کے لیے کام کرتی رہے گی، ہیلتھ ٹورازم کے شعبے میں مواقع موجود ہیں ،کل کوٹلی کے لیے بڑے پروجیکٹس کا اعلان کروں گا ، کوٹلی میں کسی کو مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ کوٹلی کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اوقاف، مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر، وزیر خوراک و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی، وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک، وزیر مال چوہدری محمد اخلاق، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی و ضلعی قائدین، پارٹی کارکنان، معزز شہریوں، ضلعی انتظامیہ کے افسران، منتخب نمائندگان اور پارٹی عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورہ کوٹلی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شاء اللہ کل وزیراعظم آزاد کشمیر کوٹلی کے لیے ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔

اس موقع پر ممتاز احمد راٹھور نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہار پہنایا اور خوش آمدید کہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوٹلی کے دیرینہ مسائل حل کیے جائیں اور وزیراعظم آزاد کشمیر ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔تقریب میں امیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف، ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین، ایس ایس پی عدیل احمد لنگڑیال،سابق جج زبیر بٹ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری محبوب الہیٰ، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد الیاس، عزیز احمد راٹھور، ڈاکٹر ملک یعقوب، صدر بار سردار آفتاب انجم، پیپلز پارٹی کے سید فرحت عباس شاہ، مئیر بلدیہ چوہدری محمد تاج، ایم ایس ڈاکٹر سردار محمد نصراللہ، ڈی ایچ او سید شفقت حسین شاہ، سابق صدر بار راجہ جاوید اختر ایڈووکیٹ، لیاقت مغک ایڈووکیٹ، پیپلزپارٹی کے عبدالقیوم قمر، شہزاد احمد راٹھور، شکیل احمد راٹھور، عتیق احمد راٹھور، عقیل احمد راٹھور، نبیل احمد راٹھور، جواد علی راٹھور، ظفر یاب سبحانی، سرمد خورشید قادری، شجاعت علی راٹھور، قاسم بٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں