اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں ظلم استبداد اور بربریت کررہا ہے جبکہ دوسری جمہوریت کا علمبردار بنا ہوا ہے ۔بھارت نا صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ بھارت کے اندر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے ۔بھارت میں بالخصوص مسلمان وبالعموم تمام اقلیتں غیر محفوظ ہیں ۔بھارت کا مکروہ چہرہ جو اس نے جمہوریت کے پردے پر چھپایا بے نقاب ہورہا ہے دنیا اس کا ادراک کرے ۔اقوام متحدہ اور دنیا کشمیریوں کو ان کا پیدائشی وبنیادی حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
بھارت کس منہ سے جمہوریت کے گن گا رہا ہے۔ 26 جنوری بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ ہے ۔کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لیےدی جانیوالی قربانیاں لازوال ہیں دنیا کع حقیقت تسلیم کرنا پڑے گی اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خوداردیت دینا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیت ورہنما جماعت اسلامی حلقہ غربی باغ راجہ عاشق خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ان کامزید کہنا تھا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہورہا ہے دنیا اصلیت حقائق جاننے کے باجود خاموش تماشائی بنی ہوئی جو لمحہ فکریہ ہے ۔
کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر سلامتی کونسل کی قرارداوں کے مطابق ان کو انکی استصواب راے کا حق دینا پڑے گا ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ قائم نہیں رکھ سکتا ۔راجہ عاشق خان نے حالیہ آزادکشمیر میں بارشوں اور برف سے ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ان کاکہنا تھا کہ اس وقت آزادکشمیر حکومت برف وبارش سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔عوامی حکومت کے دعویدار حکمران عوام تک نا پہنچے سکے تاحال حلقہ غربی باغ بالخصوص بے یار ومددگار ہے ۔
چار دن گزرنے کے بعد نا بجلی موبائل وانٹرنیٹ سروس بحال ہوسکی اور ناہی راستے صاف ہوسکے جبکہ ابھی مزید بارشوں وبرف باری کی پیشن گوئی ہے ۔مشکل وقت میں عوام کو اگر موبائل وانٹرنیٹ سروس نہیں دی جاسکتی تو کروڑوں روپے کمانے والی ٹیلی کمیونکیشن کمپنیوں کا کیا فائدہ چار روز سے دنیا کا رابطہ ریاست کےکئی علاقوں سے نہیں ہوسکا ۔حکومت فی الفور اقدامات کرےراستے بحال کیے جائیں اور بجلی کی مرمت موبائل۔انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا جاے ۔حکومت اگر وزیر مشیروں اور کوآرًینیٹر لی عیاشیوں کےلیے بجٹ مہیا کرسکتی ہے تو لوگوں کے مسائل کرنے کے لیے انہیں کیا.
مشکلات دھیرکوٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہے اور کئی اضلاع کو ملانے کا راستہ لہذا دھیرکوٹ انتظامیہ حلقہ ایم ایل اے اور حکومت دھیرکوٹ میِں فی الفور ڈوزر کا انتظام کرے اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹیموں کو ہنگامی طور پر یہاں طلب کیا جاے ۔راجہ عاشق خان کامزید کہنا تھا کہ حلقہ غربی کے مقامی سیاسی سماجی رہنما لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرٰیں.