کراچی (سٹیٹ ویوز)کشمیری کسی صورت بھارت کا غاصبانہ قبضہ قبول نہیں کریں گے۔ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے ۔مسلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے کاامن ہمیشہ مخدوش رہے گا دنیا بھارت مظالم کو روکے اور کشمیریوں کو ان کا حق راے دہی کا موقع دے ۔بھارت جمہورہت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے بھارت کس منہ سے خود کو جمہوریت کا دعویدار کہتے بھارت میں اقلیتں محفوظ نہیں یہ کیاجمہوریت مودی سرکار ظالم اور فاشٹ حکمران ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر ذوالفقار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں آزادکشمیر میں حالیہ بارشوں وبرف باری ہونیوالے نقصانات پر افسوس کیا اور کہا کہ حکومت جلدی متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی شدید برف باری کی وجہ سے راستے بند ہیں جن کو کھولنے کا سلسلہ جاری ہے عوام کو احتیاط سے کام لینا ہوگا اور حکومت اپنا تمام تر توانیاں استعمال کرتے ہوے عوام کی مشکلات کو حل کریں ۔انہون 26ستمبر بھارتی یوم جمہوریہ کو جمہوریت کے نام پر کالہ دھبہ قرار دیا اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے روکے۔
بھارت 5اگست 2019کے واقعہ کے بعد ریاست جموں وکشمیر میں ابادی کا تناسب بدل رہا ہے اور وہاں پر غیر ریاستی لوگوں کو لا کر اباد کیا جارہا ہے جب کشمیریوں کی جان ومال محفوظ نہیں ہرروز ظلم کے نئے ہتکھنڈے بھارت کشمیریوں پر ازما رہاہے ۔لاکھوں کشمیریوں کا خون ماوں بہنوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ذوالفقار علی خان نے مزید کہا کہ بھارت یاسین ملک سمیت کشمیری رہنماوں کو فی الفور رہا کرے ۔اور دنیا بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کو روکے مود سرکار ایک سفاک ظالم سرکار ہے جو انسانیت اور جمہوری نظام پر دھبہ ہے۔