مظفرآباد :سخت موسمی صورتحال میں‌ عوام کو آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم کی سیکرٹری خوراک کوہدایت

138

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم کی موجودہ موسمی حالات میں آزادکشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں بریفنگ ۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سیکرٹری خوراک کو ہدایت کی کہ برفباری کی وجہ سے آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں خاص کر شدید موسمی حالات کے پیش نظر برف کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں آٹے کی ترسیل ،فراہمی اور موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ خاص کر پونچھ ڈویژن اور مظفرآباد ڈویژن کے ایسے علاقے جہاں برفباری کی وجہ سے راستے بند ہیں پر خاص فوکس رکھا جائے ۔انکوں نے کہا کہناس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں