دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کیس کی سماعت، فیصلہ مؤخر

144

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ میں آج حریت رہنما یاسین ملک کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں وہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ سماعت نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی اس اپیل پر تھی، جس میں یاسین ملک کو دی گئی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سماعت کے دوران دونوں فریقین کے وکلاء نے اپنے اپنے دلائل پیش کیے۔ یاسین ملک نے عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں بار بار سماعت کی تاریخیں دی جا رہی ہیں، جس سے کیس کی شفافیت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنا مؤقف عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں اور اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

عدالت نے آج کسی قسم کا حتمی فیصلہ سنانے کے بجائے NIA کو مزید وقت دیتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور مقدمے کی آئندہ سماعت 22 اپریل 2026 کے لیے مقرر کر دی۔عدالتی کارروائی کے مطابق آج کی سماعت صرف دلائل تک محدود رہی جبکہ کیس کا فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں