میجر جنرل (ر) محمد انور خان کی تیسری برسی، سردار عبدالخالق وصی کا خراجِ عقیدت

159

آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر، میجر جنرل (ر) محمد انور خان کی تیسری برسی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر سردار عبدالخالق وصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میجر جنرل (ر) محمد انور خان ایک بااصول، دیانت دار اور متوازن قیادت کی علامت تھے۔ انہوں نے زندگی بھر اختیار کو امانت سمجھا اور ریاستی ذمہ داریوں کو خلوص اور وقار کے ساتھ نبھایا۔

سردار عبدالخالق وصی نے کہا کہ مرحوم کی پاک فوج میں خدمات نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ دیانت کی روشن مثال ہیں، جبکہ صدر آزاد جموں و کشمیر کی حیثیت سے انہوں نے آئین، اداروں اور ریاستی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ مسئلہ کشمیر ان کی فکر کا مرکزی محور تھا.

جسے وہ ایک اخلاقی، انسانی اور تاریخی ذمہ داری سمجھتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میجر جنرل (ر) محمد انور خان کی سادگی، کم گوئی اور اصول پسندی آج کی سیاسی فضا میں ایک قابلِ تقلید مثال ہے، خصوصاً نوجوان نسل کے لیے ان کی زندگی رہنمائی کا ذریعہ ہے.

آخر میں سردار عبدالخالق وصی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں