ہٹیاں بالا:طارق محمود قریشی کو پٹرولیم ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا صدر منتخب کر لیا گیا

69

ہٹیاں بالا (بیوروپورٹ)طارق محمود قریشی کو پٹرولیم ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کی کامیابی پر پٹرولیم ڈیلرز، کاروباری برادری اور عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں دلی مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں طارق محمود قریشی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

ان کی کامیابی کو پٹرولیم سیکٹر میں اعتماد، محنت اور قیادت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ایسوسی ایشن کے اراکین نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پٹرولیم ڈیلرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر طارق محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تمام اراکین کے اعتماد پر شکر گزار ہیں اور اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، محنت اور مشاورت کے ساتھ نبھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز کے جائز مسائل، حکومتی اداروں سے رابطہ کاری، اور ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔عوامی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے ان کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پٹرولیم ایسوسی ایشن آزاد کشمیر مزید مضبوط اور منظم ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں