سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفر آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے پھر سے ریاستی نظام بچانے کے لیے اپنے عزم کااظہار کر دیا

134

مظفر آباد ( سٹیٹ ویوز) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ریاستی نظام کو بچانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ، سیاسی استحکام، جمہوریت اور دیر پا امن کو ترجیح بنایا ہے ، حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہےاللہ تعالیٰ نے جو موقع دیا ہے، اس میں سات سے آٹھ ماہ کے قلیل عرصے میں ریاست کے مستقبل کے لیے ایک درست سمت متعین کرنی ہے، قابض افواج اور پاک افواج کے درمیان واضح فرق کو سمجھنا ہوگا۔ بیانُ المرصوص کے بعد مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ،ریاست کو درپیش مسائل وسائل سے کہیں زیادہ ہیں، تاہم حکومت پوری دیانتداری سے کوشش کر رہی ہے کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کیا جائے،وکلاء کی مکانیت کے حوالے سے درپیش رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا، وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے 15 لاکھ کا اعلان کرتا ہوں ،وکلاء ریاست کا ایک ذمہ دار اور باشعور طبقہ ہیں ، سیاست و وکالت کا رشتہ ہمیشہ سے گہرا رہا ہے، وکلاء کے چیمبرز کے لیے مختص اراضی پر پی سی ون تیار کیا جائے گا.

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفر آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے 15 لاکھ کی گرانٹ کا چیک صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن انیس الحان گیلانی کے حوالے کیا ، اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم ممتاز حسین راٹھور کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ،تقریب میں موسٹ سینیر وزیر وزیر قانون میاں عبدالوحید ، سینئر صحافی سہیل وڑائچ ، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفر آباد سیند انیس الحسن گیلانی ، سیکرٹری جنرل سینٹرل بار توفیق احمد چوہدری ، وائس چیرمین بار کونسل ہارون ریاض مغل ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل راجہ سعید جنرل سیکریٹری ہائی کورٹ بار راجہ ظفر عمر ، سینئر قانون دان شوکت علی چوہدری ، سمیت وکلا صاحبان ، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ ریاست کسی بھی قسم کی افراتفری کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

دلیل کا جواب دلیل ہونا چاہیے، تشدد یا انتشار کسی مسئلے کا حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی ہمیشہ عوام کے ووٹ کے ذریعے آتی ہے ، اگر کسی کو نظام سے اختلاف ہے تو اس کا جمہوری راستہ آئین میں واضح طور پر موجود ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو حکومت نے اپنی اولین ترجیح بنایا، جس کے نتیجے میں ریاست میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے کبھی آزاد کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑا۔ہم سب کا کلمہ ایک ہے، ہمیں نفرت نہیں بلکہ محبت اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو مشکل حالات میں حکومت ملی، مگر اس کے باوجود عوامی ریلیف کو ترجیح بنایا ہے ، صرف اڑھائی ماہ میں اے جے کے بینک شیڈول کیا، تین تعلیمی بورڈز قائم کیے ، عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد ہوا اور سیاست پر عوام کا اعتماد بحال کیا گیا، جس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ آج عوام حکومت کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے عوامی مفادات کو فوکس کیا، سکیل ایک کے ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی ، ریاستی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے، وکلاء ایک ذمہ دار کمیونٹی ہیں ان کا معاشرے میں انصاف کے فروغ کے لیے مثالی کردار ہے ایسا لاثانی کہ جو معاشرے میں انصاف کے فروغ اور اجتماعی طور پر معاشرے کی مضبوطی کی علامت ہے۔

وکلا ریاست کے بہترین دماغ ہیں ، ہمیں جمہوری رواداری کو فروغ دینا ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موسٹ سینئر وزیر اور وزیر قانون میاں عبدالوحید نے کہا کہ وکلاء کے کالے کوٹ کی اپنی حرمت ہے ، جمہوری نظام کے قیام اور اس کے تسلسل میں وکلاء کا مرکزی کردار رہا ہے۔ شہری آزادیوں کا تحفظ کالے کوٹ کی بدولت ممکن ہوا ، آج بھی وکلاء جمہوریت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سینٹرل بار مظفرآباد ایک مثالی بار ہے جس نے بہترین ججز، وکلاء اور سیاستدان پیدا کیے۔ وزیر قانون نے کہا کہ ان کی پہچان خود بھی کالا کوٹ ہے کیونکہ وہ عملی طور پر وکالت سے وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزادکشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کو آج بھی عوام قدر کی نگاہ سے یاد کرتے ہیں۔ وکلاء کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ، موسٹ سینیر وزیر نے کہا کہ اس بار یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا .

انھوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان وطن کے دفاع کے لیے انگنت قربانیاں دے رہی ہیں مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔تقریب سے خطاب مین صدر سینٹرل بار سید انیس الحسن گیلانی نے یومِ یکجہتی کشمیر پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے لیے پاکستان کی جدوجہد قابلِ ستائش ہے ، مضبوط پاکستان ہی ہم سب کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ آپریشن بنیانُ المرصوص کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، کسی بھی مہم جوئی کا سخت جواب دیا جائے گا۔ سینٹرل بار آزاد کشمیر کی وکلاء کی نمائندہ اور بہترین قانون دانوں کی درسگاہ ہے۔ صدر سینٹرل بار نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو خوش آمدید کہا اور وکلا کے مسائل بارے بھی آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں