اسلام آباد میں امام بارگاہ پر خودکش حملہ: سردار عبدالخالق وصی کی شدید مذمت

189

اسلام آباد میں جمعہ کی نماز کے دوران شیعہ امام بارگاہ پر ہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کی پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار عبدالخالق وصی نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے میں درجنوں بے گناہ نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سردار عبدالخالق وصی نے اپنے بیان میں کہا کہ عبادت گاہوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور اسلامی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ایسے بزدلانہ ہتھکنڈے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بہیمانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے گی۔ سردار عبدالخالق وصی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں