اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) مسلم لیگ ن ازادکشمیر کے سینئر رہنماؤں اور مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین سابق مشیر حکومت سردار محمد طاہر تبسمراور راجہ محمد ارشاد خان مرکزی چیئرم نوازشریف لورز فورم آزاد جموں کشمیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے لئے پاکستان کا استحکام اور ترقی ضروری ہے جس کے لئے مسلم لیگ کی قیادت اور حکومت نے جس جرات و حکمت عملی سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور عالمی امن کی کامیاب سہولت کاری کی ہے.
اس کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ہماری کامیاب سفارت کاری نے یہود و ہنود کی نیندیں حرام کر دی ہیں ان کامیابیوں کا سہرہ ہماری جماعت اور قیادت کو جاتا ہے اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے ملک کو کئی مشکلات سے بچایا ہے۔ آمدہ الیکشن 2026ء میں پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیت کر آزاد جموں کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف اور ان کی ٹیم کے اراکین آزاد کشمیر کی الیکشن مہم میں خود آئیں گے اور ہر ضلع کا دورہ بھی کریں گے۔
اپنے مشترکہ بیان میں ان رہنماؤں نے کہا ھے کہ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کارکردگی دیکھائی ہے آیندہ بھی عوام کی خوشحالی کا بھرپور ایجنڈا موجود ہے. آزاد جموں کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن سب سے بڑی قوت بن چکی ھے قائد میاں محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق آزاد جموں کشمیر کو مثالی خوشحال ریاست ہمارے قائدین کی اولین ترجیح ہے۔جموں کشمیر کے عوام اپنے قائد میاں محمد نوازشریف سے بے حدعقیدت اور محبت کرتے ہیں۔
قوم اپنے محبوب قائد کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے جتوائے گی۔انہوں نے کہا ھے کہ دوسری جماعتوں کے لوگ جوق در جوق پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہماری جماعت مضبوط ہو چکی ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعلٰی مریم نوازشریف پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں بالکل اسی طرح جموں کشمیر کی عوام کی خدمت ھماری اولین ترجیح ہوگی اور ریاست جموں کشمیر کو عظیم ماڈل ریاست بنائیں گے۔