الیکشن سے پہلے الیکشن ،سردار عابد حسین نے سیاسی ماحول کو گرما دیا،سنگولہ سے دوسری جماعتوں‌کے درجنوں‌ کارکنان نے پی پی پی میں‌شمولیت اختیار کرلی

27

راولاکوٹ سنگولہ:پاکستان پیپلز پارٹی سنگولہ کی تنظیم نے بنی سنگولہ کے مقام پر بڑے شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا اس پروگرام کی صدارت خادم حسین اعوان کر رہے تھے جبکہ مہمان خصوصی سابق وزیر اطلاعات و ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار عابد حسین عابد تھے سابق وزیر سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ سنگولا کے عوام کا ہمیشہ پیپلز پارٹی نے خیال رکھا اور سنگولہ کے عوام نے بھی پیپلز پارٹی کا خیال رکھا اور اب کی بار پوری امید ہے کہ سنگولہ 10 سال سے جو متاثر ہے 10 سال سے جو نظر انداز ہے انشاءاللہ تعالی اگلی حکومت اور آمدہ الیکشن کے بعد یہ احساس محرومی ختم کیا جائے گا 2016 میں جو کام جو میگا پراجیکٹس جو بڑے کام ہم نے چھوڑے تھے وہ آج تک وہیں پڑے ہوئے ہیں جس کا حساب آئندہ انے والے الیکشن میں عوام لے گی سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ ہم نے سنگولہ کو بڑا اعزاز دیا کہ حلقہ زکوۃ کا چیئرمین سنگولہ سے لیا اور انشاءاللہ تعلیمی پیکج میں بھی سنگولہ کو بھرپور حصہ ملے گا اور اب کی بار سنگولہ کے لوگوں کے لیے یہ آزمائش ہے.

سنگولہ کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ہمارا ساتھ دیں اور ہم انشاءاللہ جو ماضی میں 10 سال سے سنگولہ کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہیں ہم ان کا ازالہ کریں گے سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگ بے روزگار در در گھوم رہے ہیں پھر رہے ہیں اور گزشتہ 10 سالوں میں ساڑھے چار سو لوگ باہر کے اضلاع سے بھرتی ہو کر راولاکوٹ آئے لیکن ذمہ داران نے ان کو روکنا تو دور کی بات ہے احتجاج اور آواز بھی نہیں بلند کیاور آج ایک خبر آی ہے کہ پونچھ یونیورسٹی کے فنڈز حویلی منتقل ہو رہے ہیں ایسا کسی صورت نہیں ہو سکتا آزادکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد سے پونچھ یونیورسٹی کا حصہ اور حق آج تک پونچھ یونیورسٹی کو نہیں مل سکا لہذا پونچھ یونیورسٹی سے کوئی کھلواڑ نہیں ہو سکتا اور انشاءاللہ ہم حکومت میں ائے یا ہم اسمبلی میں آئے تو یہاں سے بھرتی کر کے باہر کے اضلاع میں بھیجیں گے۔

اس موقع پر سنگولہ سے نئے شامل ہونے والوں( چوہدری زبیر، چوہدری شوکت، زبیر بھٹی ابرار اکبر اعوان،محمد رفیق اعوان محبوب حسین،میر حسین، نزیر اعوان ،عارف بھٹی،محمد صغیر ،شوکت حسین،محمد نسیم ،افتخار احمد،عمر شریف اور معقصود اعوانُ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں د ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار ک )کو خوش امدید کہتا ہوں کہ انہوںن نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی پارٹی کا انتخاب کیا اور انشاءاللہ ان کو کوئی مایوسی نہیں ہوگی اور یہ بڑا ا واضح ثبوت ہے کہ اج ہمارے پہلی میٹنگ میں اتنی بڑی تعداد میں سنگولہ سے نوجوانوں اور بزرگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کی ہم پورا یقین دلاتے ہیں کہ ان کے حقوق کا پیرا کریں گے ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ان کو پیپلز پارٹی سے کبھی مایوسی نہیں ہوگی پیپلز پارٹی عام ادمی کی جماعت ہے ہم سب عام لوگ ہیں اور جس پارٹی پوری کی پوری قیادت قربان ہو گئی اس کا ہر کارکن قربانی دینے کے جذبے کے ساتھ سرشار ہے اور انشاءاللہ ائندہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت بنائے گئی.

یہ نوشتہ دیوار ہے اور یہ سب لوگوں کو پتہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی اور اگر یہاں سے ممبر اسمبلی کو اپ لوگوں کے مدد سے اور اللہ کی مدد سے منتخب کیا گیا تو ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ جو اج اپ کے گلے شکوے ہیں اور جو آج کے تحفظات ہیں ان سب کو دور کریں گے اس شمولیتی پروگرام سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل راجہ اعجاز ایڈوکیٹ،سابق مشیر حکومت ڈاکٹر عرفان کیانی،نظیر اعوان، چیئرمین زکوۃ حلقہ 4 عاشق اعوان،یونین کونسل سنگولہ کے صدر سلیم مغل، صدر تقریب خادم حسین،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع پونچھ کے نائب صدر عارف اعوان،جاوید اعوان، یونیورسٹی کے صدر حیدر علی و دیگر نے خطاب کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما عزیز اعوان نے بطور خاص شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں